عَرَق میں ایک چھوٹا چمچ تربوز کے بیج کا مَغْز اور ایک چمچ شَہْد ملا کر صبح و شام پئیں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔ پانی خوب کثرت سے پئیں ، ہو سکے تو روزانہ12 گلاس پی لیں ۔ (گھریلو علاج ص۱۰۲)
گرمی سے بچنے کیلئے رنگ برنگے 25مَدَنی پھول
{۱}جتنا ہو سکے اپنی بھنویں (یعنی اَبرو۔Eyebrow) پانی سے تررکھئے۔( اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس سے لُو ، گرمی ، پیاس کی شدّت ،ٹینشن، ڈپریشن اور سردرد سے حفاظت ہو گی){۲}چولھے وغیرہ کااستِعمال کم کر دیجئے{۳}سفید یا ہلکے رنگ کا سُوتی ( Cottonکا)ڈھیلا لباس پہنئے۔(زہے نصیب! اسلامی بھائی سنّتوں بھرا سفید لباس زیبِ تن فرمائیں ){۴}ہر وقت چھوٹا سا تولیا(Towel) ساتھ رکھئے تاکہ گرمی محسوس ہونے پر ٹھنڈے پانی میں گیلا کر کے سر پر رکھا جا سکے{۵}مَشَقَّت والے کام سے بچنا بہتر ہے، مجبوری کا لحاظ بیماری نہیں کیا کرتی۔{۶}دن میں دو مرتبہ نہانامفید تر ہے {۷}دھوپ میں نکلتے وقت سن گلاسز کا استعمال آنکھوں کو گرمی سیمُتَاَثِّرہونے سے بچاتا ہے{۸}گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں پیاز کا ٹکڑا ہاتھ یا جیب میں رکھئے ، بچّوں کے گلے میں ڈال دیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ لُو سے حفاظت ہو گی{۹}خود پربراہِ راست دھوپ نہ پڑے اس کا خیال رکھئے اور خُصُوصاً دن کے گرم ترین اوقات 11تا3بجے کے دوران سائے میں وقت گزاریئے ، نمازِ ظہر کیلئے دھوپ میں نکلنے والے اسلامی بھائی سر اور گردن ڈھانک کر اور ہو سکے تو چھتری کے ساتھ نکلیں ۔