(1) کام کے دوران مختلف مواقع پر مكمل كتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ کی گئی ہے، البتہ اِحتیاطاً کتاب کا کام ہر اِعتبار سے مکمل ہونے کے بعد طباعت سے قبل پروف ریڈنگ کے ماہر ایک اسلامی بھائی سے اس کی فائنل پروف ریڈنگ بھی کروالی گئی ہے۔
(2) اِس کتاب کے مکمل مواد کی عقائد ومسائل وغیرہ کے حوالے سے شرعی تفتیش بھی کروالی گئی ہے۔
اس کتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً اللہ عَزَّ وَجَلَّکے فضل وکرم اور اس کے پیارے حبیب، ہم گناہگاروں کے طبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطاؤں ، اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی عنایتوں اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی پُرخلوص دعاؤں کا نتیجہ ہے اورجو بھی خامیاں ہوں ان میں ہماری کوتاہ فہمی کادخل ہے۔حصولِ تقویٰ وعلمِ دین، اِطاعتِ رَبُّ الْعَالَمِیْن و اِتِّباعِ رَحْمَۃٌ لِّلْعالَمِیْن پر اِسْتِقَامَت پانے اور اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا مُقَدَّس جذبہ اُجاگر کرنے کے لئے خود بھی اس کتاب کا مطالعہ کیجیے اورحسب ِ استطاعت دعوتِ اسلامیکے اشاعتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَۃ سے ہد یۃً حاصل کر کے دوسروں کو بالخصوص مفتیانِ کرام اور علمائے اہلسنت کی خدمت میں تحفۃً پیش کیجئے ۔
پوری کوشش کی گئی ہے کہ یہ کتاب خوب سے خوب تر ہو لیکن پھر بھی غلطی کااِمکان باقی ہے، اہل ِعلم حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے مفید مشوروں اور قیمتی آراء سے ہماری حوصلہ اَفزائی فرمائیں اوراِس کتاب میں جہاں کہیں غلطی پائیں ہمیں تحریری طور پر ضرور آگاہ فرمائیں ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری اِس کاوش کواپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اِسے ہماری بخشش ونجات کا ذریعہ بنائے ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبۂ فیضان حد یث، مجلس المد ینۃ العلمیۃ
جمادی الثانی۱۴۳۶ہجری بمطابق اپریل2015ء