کرتے ہوئے باب سے مناسبت والے مواد کو تفصیلاً اور دیگرمواد کو اجمالاً بیان کرکے پچھلے باب یا جلد کی تفصیلی شرح کی طرف نشاندہی کردی گئی ہے۔
(1) عربی شروحات کو اُن کے اصل نام اور اُن کے مصنفین کے نام دونوں کے ساتھ مختلف مقامات پر ذکر کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کے علم میں اضافہ ہو اور ذوق بھی برقرار رہے۔
(2) امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمسلکاً شافعی تھے، اِس لیے انہوں نے فقہی مسائل میں امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا موقف اختیار فرمایا ہے جبکہ اس کتاب میں فقہی اَبحاث ودلائل کی طوالت سے بچتے ہوئے ضرورتاً اَحناف کا موقف ذکر کر دیا گیاہے ۔
(3) کوشش کی گئی ہے کہ حتی المقدور ہر حدیث کی وضاحت اس کے موضوع کے اعتبار سے ہولیکن کئی مقامات پر ضمناً اس حدیث پاک سے متعلقہ دیگر مفید باتیں بھی بیان کی گئی ہیں ۔
(4) اَحادیث کی شرح میں حتی المقدور کوشش کی گئی ہے کہ دیگر عربی شروحات میں جو شارحین نے شرح بیان کی ہے اسے ہی نقل کیا جائے، البتہ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینےبعض احادیث ایسی بھی ذکر کی ہیں ، کتب شروح میں جن کی کوئی خاص شرح نہیں کی گئی، ہم نے ایسی اَحادیث کے نفس موضوع کو لے کر مختلف کتب سے شرح ذکر کی ہے۔
(5) موقع کی مناسبت سے شرح میں ترغیبی وترہیبی اور دعائیہ کلمات بھی ڈالے گئے ہیں ۔
(6) بعض اَحادیث کے مختلف اَلفاظ کے معانی بھی بیان کیے گئے ہیں ۔
(7) اَحادیثِ مبارکہ اور اُن کی شرح کو مختلف سرخیوں (Headings) کے ذریعے واضح کیا گیا ہے تاکہ مطالعہ کرنے والوں کی دلچسپی اور ذوق برقرار رہے۔
(8) ہر حدیث کی شرح بیان کرنے کے بعد آخر میں اُس کا خلاصہ مدنی پھولوں کی صورت میں بطورِ مدنی گلدستہ بیان کیا گیا ہے۔
(9) اصل ماخذ تک پہنچنے کے لیے آیات مُقَدَّسَہ، اَحادیثِ مبارکہ، توضیحی عبارات ، فقہی جزئیات اور دیگر مواد کی مکمل تخریج حاشیے میں کردی گئی ہے ۔