(1) ہرباب نئے صفحے سے شروع کیا گیا ہے نیز ہرباب کے تمام صفحات پر اس باب کا مختصر نام بھی دیا گیا ہے۔
(2) تمام اَبواب واَحادیث کی نمبرنگ جلداوّل کے اِعتبار سے ترتیب وار کی گئی ہے۔
(3) مختلف اَبواب یا اَحادیث کے تحت جہاں کہیں علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے آیات بیان فرمائی ہیں ، مستند اردو عربی تفاسیر سے اُن آیات کی مختصر تفسیر بیان کردی گئی ہے۔
(4) علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی بیان کردہ تمام آیات کوسرخی (Heading) کے ذریعے واضح کرتے ہوئے ایک ہی باب کی تمام آیات کی ترتیب وار نمبرنگ بھی کی گئی ہے۔
(5) تمام آیات مبارکہ کا متن، قرآنی رسم الخط والے سافٹ ویئر سے پیسٹ کیا گیا ہے۔
(6) آیاتِ قرآنیہ کا ترجمہ حتی المقدور کنزالایمان شریف سے لیا گیا ہے ۔
(7) امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس کتاب کی اَبواب بندی وبیانِ اَحادیث میں اِصلاحی اَنداز اِختیار کیا ہے، ہم نے بھی اَحادیث مبارکہ کی توضیح وتشریح میں دقیق علمی، فنی ولغوی اَبحاث کے بجائے اِصلاحی اَنداز اختیار کیا ہے ۔
(8) امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی ذکرکردہ پوری آیت یا حدیث میں بسا اوقات ایک ہی لفظ محل استدلال ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بسا اوقات اس آیت یا حدیث کو باب کے تحت لانے کی وجہِ استدلال سمجھ نہیں آتی، اسی وجہ سے شروحات وغیرہ کتب کی مدد سے بعض آیات واحادیث کی ان کی باب کے ساتھ مطابقت کو بھی بیان کیا گیا ہے۔
(9) ریاض الصالحین کی احادیث کا عربی متن بھی ذکر کیا گیا ہے۔
(10) اَبواب کے تحت اور ضمناً بیان کی جانے والی تمام اَحادیثِ مبارکہ کا آسان فہم بامحاورہ اردو ترجمہ اور ہر حدیث کی باب کے مطابق مستند کتب سے توضیح وتشریح کی گئی ہے ۔
(11) اَحادیث کے ترجمے اور ان کی شرح میں علمائے اہلسنت کے تراجم و شروح سے بھی مددلی گئی ہے۔
(12) اَحادیث کی شرح میں باب سے مناسبت والے مواد کو تفصیلاً اور دیگر مواد کو اجمالاً بیان کیا گیا ہے۔
(13) جن اَحادیث کی شرح پچھلے کسی باب یا پچھلی جلد میں تفصیلاً گزر چکی ہے، اُن اَحادیث کی دوبارہ شرح