Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
5 - 662
میں تقسیم کیا ہے ۔ ’’ فیضانِ ریاض الصالحین ‘‘  (جلداول)  6اَبواب ، 73 اَحادیث پرمشتمل ہے،  جبکہ  ’’ فیضانِ ریاض الصالحین‘‘  (جلددوم)  14اَبواب،  103اَحادیث پرمشتمل ہے،  واضح رہے کہ اَبواب اور اَحادیث کی نمبرنگ پچھلی جلد کے اعتبار سے کی گئی ہے،  پہلی جلدچونکہ6اَبواب اور73اَحادیث پر مشتمل تھی،  اسی لیے دوسری جلد باب نمبر7 اورحدیث نمبر74سے شروع کی گئی ہے،  نیز اب تک کسی بھی جلد میں اَبواب واَحادیث کی تعداد کو خاص نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ جلدوں میں کیا جائے گا،  بلکہ ایک مکمل جلد کا کم وبیش 650صفحات پر اِنحصار کیا گیا ہے،  اِن صفحات میں جتنے بھی اَبواب مع اَحادیث آسکتے ہیں ،  اُنہیں شامل کرلیا جائے گا،  بقیہ کو آئندہ جلدوں میں شامل کیا جائے گا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! اس کتاب پر شعبہ فیضانِ حدیث  (المدینۃُ العلمیۃ) کے 8اسلامی بھائیوں نے کام کرنے کی سعادت حاصل کی،  بالخصوص سید ابو طلحہ محمدسجاد عطاری المدنی،  سیدمنیر رضا عطاری المدنی،  ملک محمدعلی رضا عطاری المدنی،  محمدعدیل رضا عطاری المدنی،  محمد جان رضا عطاری المدنی سَلَّمَہُمُ اللہُ الْغَنِیّ نے خوب کوشش کی۔
کا م کی تفصیل
کسی بھی کتاب پر کیے گئے کام کی تفصیل بیان کرنے سے اس کتاب کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے،  بسا اوقات اس کتاب کے قاری یعنی پڑھنے والے کو کتاب پر کیے گئے کام اور محنت وکوشش کا اچھی طرح اندازہ نہیں ہوپاتا،  اسی لیے کسی بھی کتاب پر کیے گئے کام کی تفصیل کو بیان کرنا نہایت مفید ہے۔اس کتاب  ’’ فیضانِ ریاض الصالحین جلددوم ‘‘ کے کام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
(1)	اس کتاب کے شروع سے لے کر آخر تک ہر ہر کام کو نہایت ہی احتیاط کے ساتھ سرانجام دیاگیا ہے۔
(2)	ہرباب کے موضوع کو بڑی سرخی  (Main Heading) کے ساتھ واضح کیا گیا ہے۔
(3)	ہرباب کے شروع میں آیات واَحادیث کی مناسبت سے مختصر تمہید بھی بیان کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو باب اور اس کے تحت بیان کی جانے والی احادیث وشرح کو سمجھنے میں آسانی ہو۔