Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
449 - 662
مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ:
دوعالَم کے مالک ومختار،  مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت  سَیِّدُنَا سلمان او رحضرت سَیِّدُنَا  ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا۔اہل سیرت اورمغازی ذکر کرتے ہیں کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے درمیان دومرتبہ مؤاخات (یعنی بھائی چارہ) قائم ہوا۔پہلاخاص طورپر مہاجرین کے درمیان ہجرت سے قبل ہوایہ ایک دوسرے کی مدداوردین کے حقوق قائم کرنے پر تھا۔اوردوسری مرتبہ جب  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہجرت فرما کرمدینہ منورہ  تشریف لائے تو آپ نے مہاجرین اور انصارکے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا۔ (1)  
عبادت میں حدسے زیادہ نہ بڑھنے کی حکمت:
عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتےہیں :  ’’ حضرت سَیِّدُنَا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرت سَیِّدُنَا سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی عزت و احترام  کی بناپر آپ کے ‏لیے کھانے کا اہتمام کیا  خود چونکہ روزے سے تھے،  اس ‏لیے کھانے سے انکار کیا۔ حضرت سَیِّدُنَا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے انہیں ساتھ کھلانے پر اِصرار کیا،  غرض  یہ  تھی کہ حضرت سَیِّدُنَا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ عبادت میں اپنے نفس کو بہت زیادہ  مشقت میں ڈالنےکی  رائےبدل دیں اوریہی شکایت ان کی زوجہ  کوبھی تھی۔حضرت سَیِّدُنَا ابودرداء  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضرت سَیِّدُنَاسلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی تعظیم کرتے ہوئے  نفلی روزہ توڑدیا اور آپ کا یہ روزہ توڑناعذر کی وجہ سے تھا لہٰذا آپ کو اس پر ثواب دیاجائے گا۔
حضرت سَیِّدُنَا سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرت سَیِّدُنَا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کومیانہ روی اختیار کرنے کی حکمت کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا:  ’’ تم پر تمہارے ربّ کا حق ہے اور وہ حق عبادت ہے اورتم پر تمہارےنفس کابھی حق ہےاور وہ   کھانا پینا  ہے جس کے ذریعےقوت حاصل  ہوتی ہے اور نیند ہے جس کے ذریعے صحت  ملتی ہےاور تم پر تمہارے  گھر والوں یعنی تمہاری زوجہ کا حق ہے اور وہ حق یہ ہے کہ تم 



________________________________
1 -   عمدۃ القاری، کتاب الصوم، باب  من اقسم علی اخیہ ۔۔۔الخ ،۸‏ / ۱۸۲،تحت الحدیث: ۱۹۶۸ملتقطا۔