Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
445 - 662
 جن کا کھانا پینا ہمیں حلال اور باعثِ برکت۔ ‘‘  (1) 
مدنی گلدستہ
 ’’ احمد ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1)	ہر عبادت احتیاط  وتوجہ  سے کرنی چاہیے کیونکہ ہوسکتاہے کہ بے خیالی میں کی جانے والی عبادت سعادت مندی کے بجائے شقاوت وبدبختی کا سبب بن جائے۔
(2)	نمازاداکرنے والے کو چاہیے کہ وہ حضورِقلبی اور نِشاط کے ساتھ نماز اداکرے۔
(3)	جس شخص کونماز میں اُونگھ آئےاسےچاہیےکہ نمازکوطول نہ دے۔ بلکہ جلدی نماز مکمل کر کے سُستی واُونگھ دُور کرے ۔
(4)	انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا سونا ناقص وضو نہیں ،  کیونکہ اُن کی آنکھیں سوتی ہیں ،  دل جاگتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں  دل جمعی اور حضورِ قلبی کے ساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:148   
حُضُور عَلَیْہِ السَّلَام کی نماز اور خُطْبَہ کی کیفیَّت
عَنْ  اَبِيْ    عَبْدِ اللهِ جَابِرِ    بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا  قَالَ :كُنْتُ اُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ  صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَوَاتِ،  فَكَانَتْ  صَلَاتُهُ  قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ  قَصْدًا. (2) 
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُناابوعبداللہ جابر بن سَمُرہ سُوائیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں : ’’ میں حضور نبی اکرم نورِمُجَسَّم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ نماز پڑھا کرتا تھا۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی 



________________________________
1 -   بہار شریعت، ۲‏ / ۳۰۸، 
2 -   مسلم، کتاب الجمعة، باب تخفيف الصلوة    والخطبة،ص۴۳۰،حدیث: ۸۶۶۔