بہنوں کے لیے مہندی لگانے کی نیتیں (65) پردے کی نیتیں (اِسلامی بہنوں کے لیے) (66) سُرمہ لگانے کی نیتیں (67) سونے کی نیتیں (68) علاج کروانے کی نیتیں (69) مریض کی عیادت کی نیتیں (70) تعزیت کی نیتیں (71) جنازے میں شرکت کی نیتیں (72) قبرستان جانے کی نیتیں ۔
مذکورہ بالانیک کاموں میں اچھی اچھی نیتوں کی تفصیلی معلومات کے لیے ’’ ثواب بڑھانے کے نسخے ‘‘ اس رسالے کا خود بھی مطالعہ فرمائیے اور دوست اَحباب کو بھی اِس کی ترغیب دلائیے۔
اچھی اچھی نیتوں کا، ہو خدا جذبہ عطا
بندۂ مخلص بنا، کر عفو میری ہر خطا
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہر نیک اور جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے، نیکیاں کرنے، دوسروں کو نیکیوں کی ترغیب دلانے، گناہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے، ہماری حتمی مغفرت فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی………گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی
میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت………ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
میں پڑھتا رہوں سنتیں وقت ہی پر………ہوں سارے نوافل ادا یاالٰہی
دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت………رہوں باوضو میں سدا یاالٰہی
ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر………کروں خاشعانہ دعا یاالٰہی
نہ نیکی کی دعوت میں سستی ہو مجھ سے………بنا شائق قافلہ یاالٰہی
میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش اکثر………عطا کر دے شرم وحیا یاالٰہی
ہو اَخلاق اچھا ہو کردار ستھرا………مجھے متقی تو بنا یاالٰہی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد