Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
413 - 662
 دستی ومحتاجی  کی  وجہ سے  مختلف گناہوں میں مبتلا ہو جاتاہے۔
اللہ عَزَّ  وَجَلَّسےدعاہےکہ وہ ہمیں غیروں کی محتاجی سے بچائے، تنگ دستی و مُفلسی سے ہماری حفاظت فرمائے،   بقدرِضرورت حلال رزق اتنا عطا فرمائے کہ ہم  اپنے نادارمسلمان بھائیوں کی بھی مدد کر سکیں ۔ 
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ثواب بڑھانے کے نسخے:
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! ریاض الصالحین کے مذکورہ بالا باب میں بھلائی کے طریقوں کو بیان فرمایا گیا ،  نیز مختلف اَعمال اور اُن پر ملنے والے مخصوص ثواب کو بھی بیان فرمایا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  اور بانی دعوتِ اسلامی،  شیخ طریقت،  امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس عظیم مدنی مقصد کے تحت کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سنتوں کی تربیت کی مدنی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں ۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی یہ کوشش ہے کہ پیارے آقا،  مدینے والے مصطفےٰ،  حضور نبی رحمت،  شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِس دُکھیاری اُمَّت کو نیکی کی دعوت پیش کرکے نیکیوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت دلائی جائے،  یہی وجہ ہے کہ آپ وقتاً فوقتاً اپنے آڈیو،  ویڈیو بیانات،  مدنی مذاکروں ،  کتب ورسائل وتحریری بیانات کے ذریعے اُمَّت مُسْلِمہ کی ثواب بڑھانے کے مختلف طریقوں اور نسخوں کی طرف رہنمائی فرماتے رہتے ہیں ۔ ’’ ثواب بڑھانے کے نسخے ‘‘  یہ رسالہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،  اس رسالے میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مختلف کاموں میں کی جانے والی اچھی اچھی نیتوں کو تفصیلاً بیان فرمایا ہے۔یقیناً مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخل کرے گی۔ جس نے نیکی کا ارادہ کیا پھر اسے نہ کیا تو اس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے گی۔ بغیر اچھی نیت کے کسی بھی نیک کام کا ثواب نہیں ملتا۔ جتنی اچھی نیتیں زیادہ،  اتنا ثواب بھی زیادہ۔ شیخ طریقت،  امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے اس رسالے میں تقریبا ً72نیک