مدنی گلدستہ
’’ شکر کرو ‘‘ کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول
(1) ہر لقمے اور ہر گھونٹ پر حمد الٰہی بجا لانا شکر کا بہترین طریقہ ہے۔
(2) کھانے کے بعد شکرِ الٰہی بجا لانارزق میں اضافے کا سبب ہے ۔
(3) کھانا کھاتے ہوئے کھانے کی سنتوں اور آداب پر عمل کرنے میں بہت فوائد ہیں ۔سنت پر عمل کی برکت سے پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ ثواب کا خزانہ بھی ہاتھ آئے گا۔
(4) کھانا کھاتے وقت محفل کے آداب ملحوظ رکھنے چاہئیں ، ایک ادب یہ بھی ہے کہ جب تک دوسرے ساتھی کھانا نہ کھا لیں بلند آواز سے حمد نہیں کرنی چاہیے۔
(5) بزرگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے کہ ان کی صحبت میں بہت ساری دُنیوی واُخروی بھلائیاں ملتی ہیں ، بہت سی سنتیں اور آداب سیکھنے کو ملتے ہیں ۔
(6) کھانے سے قبل اچھی اچھی نیتیں کرلیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ثواب کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں زوالِ نعمت سےبچائےاورہرنعمت پراپنی حمدوثنابیان کرنےکی توفیق عطافرمائے، سنت کے مطابق کھانا کھانے کی توفیق عطا فرمائے، دنیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:141
بُرائی سے رُکنا بھی صدقہ ہے
عَنۡ اَبِی مُوۡسٰی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ. قَالَ: اَرَاَيْتَ اِنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: يَعْمَلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ. قَالَ: اَرَاَ يْتَ اِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ: يُعِيۡنُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوۡفَ. قَالَ: اَرَاَ يْتَ اِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ: يَاۡمُرُ بِالْمَعْرُوفِ اَوِالْخَيْرِ.قَالَ اَرَاَ يْتَ اِنْ لَمْ يَفْعَلْ؟