خوان بچھانے کی سنّت ادا کرکے (۱۳) سنّت کے مطابِق بیٹھ کر (۱۴) کھانے سے قبل بسم اللہاور (۱۵) دیگردُعائیں پڑھ کر (۱۶) تین انگلیوں سے (۱۷) چھوٹے چھوٹے نوالے بناکر (۱۸) اچھی طرح چبا کر کھاؤں گا (۱۹) ہر دو ایک لقمہ پر یا وَاجِدُ پڑھوں گا (۲۰) جو دا نہ وغیرہ گر گیا اٹھا کر کھالوں گا (۲۱) روٹی کا ہر نوالہ سالن کے برتن کے اوپر کرکے توڑوں گا تا کہ روٹی کے ذرّات برتن ہی میں گریں (۲۲) ہڈّی اور گرم مصالحہ اچھی طرح صاف کرنے اور چاٹنے کے بعد پھینکوں گا (۲۳) بھوک سے کم کھاؤں گا (۲۴) آخِرمیں سنّت کی ادائیگی کی نیّت سے برتن اور (۲۵) تین بار انگلیاں چاٹوں گا (۲۶) کھانے کے برتن دھوکر پی کر ایک غلام آزاد کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا۔ (۲۷) جب تک دستر خوان نہ اُٹھالیا جائے اُس وقت تک بِلا ضَرورت نہیں اُٹھوں گا (۲۸) کھانے کے بعد مسنون دعائیں پڑھوں گا (۲۹) خِلال کروں گا۔
مِل کر کھانے کی مزید نیّتیں :
(۳۰) دسترخوان پر اگر کوئی عالم یا بزرگ موجود ہوئے تو اُن سے پہلے کھانا شروع نہیں کروں گا (۳۱) مسلمانوں کے قُرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا (۳۲) اُن کو بوٹی، کدّوشریف، کُھرچن اور پانی وغیرہ پیش کرکے اُن کا دل خوش کروں گا (۳۳) اُن کے سامنے مسکراکر صدقہ کا ثواب کماؤں گا (۳۴) کھانے کی نیّتیں اور (۳۵) سنّتیں بتاؤں گا (۳۶) موقع ملا تو کھانے سے قبل اور (۳۷) بعد کی دعائیں پڑھاؤں گا (۳۸) غذاکا عمدہ حصّہ مَثَلاً بوٹی وغیرہ حرص سے بچتے ہوئے دوسروں کی خاطر اِیثار کروں گا (۳۹) اُن کو خِلال کا تحفہ پیش کروں گا (۴۰) کھانے کے ہر ایک دو لقمہ پر ہو سکا تو اس نیّت کے ساتھ بلند آواز سے یَاوَاجِدُکہوں گا کہ دوسروں کو بھی یاد آجائے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں سنت کے مطابق کھانا کھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
تیری سنتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر
چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد