Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
405 - 662
 کھانے     سے ہا تھ روک لیں ۔ ‘‘  (1) 
پچھلے گناہ مُعاف:
حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ جو شخص کھانے کے  بعد یہ کلمات کہےتو اس کےتمام پچھلےگناہ مُعاف کر دیے جاتے ہیں ۔ (وہ کلِمات یہ ہیں :) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَاقُوَّ ۃٍ یعنی تمام تعریفیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھاناکِھلایا اور میری کسی مَہارت وقُوّت کے بِغیر مجھے یہ رِزق عطا فرمایا ۔ ‘‘  (2) 
ہر لقمے پرحمدِالٰہی:
مُفَسِّرشہِیرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : (اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس بندے سے خوش ہوتا ہےجو کھانا کھا کراس کی حمد کرے یا پانی پی کر اس کی حمد  کرے) اس فرمانِ عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں :ایکیہ کہ اگر کسی وقت تھوڑا سا کھانا بھی کھائے ، ایک آدھ لقمہ،  تب بھی خدا کی حمد کرے۔ دوسرےیہ کہ کھاتے وقت ہر لقمہ پر اللہ کی حمد کرے۔ ہم نے بعض بزرگوں کو کھانے کے ہر لقمے اور پانی کے ہر گھونٹ پر حمد کرتے دیکھا ہے۔ ‘‘  (3) 
کھاناکھانے کی سنتیں اور آداب:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!    کھانا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بہت لذیذ نعمت ہے ۔ اگر سنتِ احمد ِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مطابق کھانا کھایا جائے تو ہمیں پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ ثواب بھی حاصل ہوگا۔ اس ‏لیے ہمیں چاہيے کہ سنت کے مطابق کھانا کھانے کی عادت ڈالیں ۔ دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ۱۲۲صفحات پرمشتمل کتاب  ’’ سنتیں اور آداب ‘‘  صفحہ ۸۹سے کھانا کھانے کی کچھ



________________________________
1 -   دلیل الفالحین ،باب فی بیان کثرۃ طرق الخیر،۱‏ / ۳۸۱،تحت الحدیث: ۱۴۰۔
2 -   ترمذی، کتاب الدعوات، باب مایقول اذااکل طعاما، ۵‏ / ۲۸۴، حدیث: ۳۴۶۹۔
3 -   مرآۃالمناجیح،۶‏ / ۲۷۔