Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
400 - 662
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خیر وبھلائی کے کاموں کو کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
                           حدیث نمبر:139 				
جَہَنَّم کی آ    گ سے بچو
عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِم ٍرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: یَقُوْلُ:اِتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَۃٍ. (1) وَفِیْ رِوَایَۃٍ لَہُمَاعَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہُِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:مَامِنْکُمْ مِنْ اَحَدٍ اِلَّاسَیُکَلِّمُہُ رَبُّہُ لَیْسَ بَیْنَہُ وَبَیْنَہُ تَرْجُمَانٌ، فَیَنْظُرُ اَ یْمَنَ مِنْہُ فَلَا یَرَ ی اِلاَّ مَا قَدَّمَ،  وَ یَنْظُرُ اَشْاَمَ مِنْہُ فَلَا یَرَ ی اِلاَّ مَاقَدَّمَ،  وَیَنْظُرُ بَیْنَ یَدَیْہِ فَلَا یَرَ ی اِلّا النَّارَ تِلْقَاءَ وَجْہِہِ،  فَاتَّقُواالنَّارَوَلَوْبِشِقِّ تَمْرَۃٍ، فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَبِکَلِمَۃٍ طَیِّبَۃٍ. (2) 
ترجمہ :حضرت سَیِّدُنَا عَدِی بن حاتِم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ آگ سے بچو اگر چہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے سے ہو۔ ‘‘ صحیحین کی ایک روایت میں  انہیں سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: ’’ عنقریب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم میں سے ہرایک  سے بغیرترجمان کلام فرمائے گا۔آدمی اپنی دائیں جانب دیکھے گا تو اسے آگے بھیجے ہوئے اَعمال نظر آئیں گے۔بائیں طرف دیکھے گاتوبھی اَعمال نظر آئیں گے۔ اپنے سامنے دیکھے گا تو دوزخ نظر آئے گی۔ پس جہنم سے بچو!اگر چہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو اور جسے یہ بھی میسر نہ ہو تو اچھی گفتگو  کے ذریعے  ( جہنم سے  بچے ) ۔‘‘ 
اعمالِ صالحہ کے ذریعے جہنم سے چھٹکارا :
دلیل الفالحین میں ہے: ’’ اَعمالِ صالحہ اورصدقات کے ذریعے اپنے آپ کو عذاب سے بچاؤ۔ صدقہ



________________________________
1 -   بخاری،کتاب الزکوۃ، باب اتقوالنارولوبشق تمرۃ۔۔۔الخ ،۱‏ / ۴۷۸، حدیث: ۱۴۱۷۔
2 -   مسلم،کتاب الزکوۃ، باب الحث علی الصد قۃ ولوبشق تمرۃ۔۔۔الخ،ص۵۰۷،حدیث: ۱۰۱۶ بتغیر۔