دور کرنا (13) اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی کرنا (14) مسلمان کی پردہ پوشی کرنا (15) اپنےمسلمان بھائی کے لیےمجلس میں کشادگی کرنا (16) کسی مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا (17) مظلوم کی مدد کرنا (18) تعلق توڑنے والے رشتہ دارسےتعلق جوڑنا (19) ظالم کوظلم سےروکنا (20) کسی کو بھلائی کی راہ بتانا (21) نیکی کی دعوت دینا (22) لوگوں کے درمیان صلح کروانا (23) مسکین سےاچھےطریقے سےبات کرنا (24) پانی کی بالٹی کسی دوسرے مسلمان کودے دینا (25) پڑوسی کو تحفہ دینا (26) کسی مسلمان کی (جائز) سفارش کرنا (27) اُس عزَّت دار پر رحم کرناجو رُسوا ہو گیا ہو (28) اُس غنی پر رحم کرنا جو مُفلس ہو گیا ہو (29) اُس عالِم پررحم کرنا جوجاہلوں کے درمیان گھِر گیا ہو (30) مریض کی عیادت کرنا (31) جو کسی مسلمان کی غیبت کرے اسے روکنا (32) مسلمان سے مصافحہ کرنا (33) رضائے الٰہی کے لیے آپس میں محبت کرنا (34) رضائے الٰہی کے لیے آپس میں مل بیٹھنا (35) رضائے الٰہی کے لیے آپس میں ملاقات کرنا (36) رضائے الٰہی کے لیے لین دین کرنا (37) کسی مسلمان کو اس کی سواری پر سوار کرا دینا (38) یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوا دینا (39) مسلمانوں کو نصیحت کرنا ۔ ‘‘ (1)
مدنی گلدستہ
’’ جنت ‘‘ کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1) کسی مسلمان کو عاریتًا کوئی چیز دینا بھی کارِ ثواب ہے۔
(2) وحشت زدہ کی وحشت دُور کرناجنت میں داخلے کا سبب ہے۔
(3) مسلمانوں کی آپس کی محبت، میل جول، لین دین اوردیگر معاملات اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لیے ہوں تو دنیا وآخرت کی بھلائیوں کا باعث ہیں ۔
________________________________
1 - شرح بخاری لابن بطال، کتاب الھبۃ وفضلھا التحریض، باب فضل المنیحۃ ، ۷ / ۱۵۲۔۱۵۴ملتقطا۔