Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
394 - 662
دُوریٔ گھرنحوست ہے۔ ‘‘  (1)  
مدنی گلدستہ
 ’’ مدینہ ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)	دُورکی   مسجد میں جانے سے اگرقریبی  مسجدخالی ہوتی ہوتوقریبی مسجد کو آباد کرناضروری ہے۔
(2)	اسلامی سرحدوں کی حفاظت کےلیےمسلمانوں کوسرحد کےقریب  اپنے مکانات بنانے چاہییں تاکہ کفارکی نقل وحرکت پرنظررکھی جاسکے۔
(3)	رات کےاندھیرے، سخت سردی اورشدیدبارش کے  وقت بھی مسجدمیں آکرنمازپڑھنا نیک لوگوں  کا طریقہ ہے۔
(4)	بزرگوں کے نیک اَعمال کتابوں  میں اس نیت سےلکھناتاکہ بعدمیں آنےوالےاُس  پرعمل کریں کارِ ثواب ہے۔
(5)	نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کےلیےاپنامحلہ چھوڑنا  باعث سعادت ہے ۔ 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مساجد کو عبادات کے ذریعے آباد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
                      حدیث نمبر:137  				
نیکیوں کاحریص
عَنْ اَبیْ الْمُنْذِرِ اُبَیِّ  بْنِ کَعْبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  قَالَ: کَانَ رَجُلٌ لَا اَعْلَمُ رَجُلًا اَبْعَدَ مِنَ الْمَسْجِدِ مِنْہُ،  وَکَانَ لَا تُخْطِئُہُ صَلَاۃٌ فَقِیْلَ لَہُ، اَ وْ فَقُلْتُ لَہُ: لَوْ اِشْتَرَ یْتَ  حِمَارًا تَرْکَبُہُ  فِی الظَّلْمَاءِ؟  وَفِی الرَّمْضَاءِ؟  فَقَالَ: مَا



________________________________
1 -   مرآۃالمناجیح،۱‏ / ۴۳۴۔