Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
39 - 662
توکل بہترین چیز ہے:
حضرتِ سَیِّدُنا عبد اللہ بن سلام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کابیان ہے کہ مجھ سے حضرت سَیِّدُنَاسلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:  ’’ آؤ عہد کریں کہ ہم میں سے جس کا وصال پہلے ہوا وہ خواب میں آکر اپنا حال بتائے گا۔ ‘‘  میں نے کہا:  ’’ کیا ایسا ہوسکتاہے؟  ‘‘  فرمایا : ’’ ہاں ! مؤمن کی روح آزاد رہتی ہے ۔ روئے زمین میں جہاں چاہے جاسکتی ہے،  اور کافر کی روح قید میں ہوتی ہے۔ ‘‘ پھرحضرت سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصال ہو گیا۔ حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن سلام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں دو پہر کے وقت اپنے بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ میری آنکھ لگ گئی، اچانک آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ میرے سامنے آئے اوربلند آوازسے سلام کیا۔میں نے سلام کاجواب دیااورپوچھا:  ’’ وصال کے بعد آپ پر کیا گزری اورآپ کو کیا مرتبہ ملا؟  ‘‘  فرمایا:  ’’ میں بہت اچھی حالت میں ہوں اورآپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ ہمیشہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر توکل کرنا کیونکہ توکل بہترین چیز ہے۔ ‘‘  (1)  اور یہ تین بار ارشاد فرمایا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدْقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔آمین
مدنی گلدستہ
 ’’ مدینہ ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)	ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے اُمَّتیوں کو کبھی جنت کی بشارت سناکر کبھی جہنم کے عذابات بتا کر آخرت کی تیاری اور اَعمالِ صالحہ کی ترغیب دلایا کرتے تھے۔
(2)	متوکلین اور نرم دل لوگوں کے ‏لیے جنت کی خوشخبری ہے۔
(3)	اللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنے نیک بندوں کو اتنی قوت عطا فرماتا ہے کہ وہ مرنے کے بعد بھی لوگوں کی رہنمائی کرتے اور آخرت کے اَحوال بتاتے ہیں ۔



________________________________
1 -    طبقات کبری، سلمان فارسی،۴‏ / ۷۰ ۔