مدنی گلدستہ
اِمامِِ ’’ حَسَن ‘‘ کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1) بندےکےاَعمال صبح وشام بارگاہِ الٰہی میں پیش کیے جاتے ہیں ۔
(2) اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر عبادتِ الٰہی بجا لانا رضائے الٰہی اور جنت میں داخلے کاسبب ہے۔
(3) ہر نماز ہی عظمت و شرف والی ہے بالخصوص فجر وعصر کی بہت زیادہ ترغیب و فضیلت ہے ۔
اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہم تیری بارگاہ میں دست بستہ عرض گزار ہیں کہ تو ہمیں اپنے اُن بندوں میں شامل فرمادےجومال ودولت اورنرم وآرام دہ بستر چھوڑکراپنےنفس کو تیری بندگی پر آمادہ کرکےتیری بارگاہ میں حاضرہوتے ہیں ۔ اےپاک پروردگار عَزَّ وَجَلَّ! اپنےمخلص عبادت گزاروں کے صدقےہمیں بھی اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطافرما، ہماری حتمی مغفرت فرما اوربےحساب جنت میں داخلہ نصیب فرما۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:133
سفرو مرض میں نیک اَعمال
عَنْ اَبِیْ مُوسَی الاَشْعَرِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:اِذَامَرِضَ الْعَبْدُ اَوْسَافَرَ کُتِبَ لَہُ مِثْلُ مَا کَانَ یَعْمَلُ مُقِیْمًا صَحِیْحًا. (1)
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُناابوموسیٰ اشعریرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: ’’ جب بندہ بیماری یاسفر میں ہوتاہے تو اُس کے لیے اُسی طرح ثواب لکھا جاتاہے جس طرح تندرستی اور حالت ِ اِقامت میں عمل کرتاتھا۔ ‘‘
________________________________
1 - بخاری،کتاب الجھاد والسیر، باب یکتب للمسافرمثل ۔۔۔الخ ،۲ / ۳۰۸، حدیث: ۲۹۹۶۔