Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
373 - 662
مدنی گلدستہ
 ’’ توبہ ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1)	کبیرہ گناہ توبہ سےیا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےفضل سےمعاف ہوتے ہیں ۔
(2)	اَعمالِ صالحہ  کی برکت سے صغیرہ  گناہ معاف ہوجاتے ہیں ۔
(3)	گناہوں سے اجتناب کرتے ہوئے نیک اَعمال بجالانا بلندئ  درجات کا سبب ہے۔
(4)	نیکیوں کی برکت سےگناہوں کے معاف ہونےکاتعلق اِیمان پرخاتمے کے ساتھ ہے۔ 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہر طرح کے صغیرہ وکبیرہ گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
                     حدیث نمبر:131				
نمازکے اِ  نْتِظَارکی فضیلت
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَرَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اَلَا اَدُلُّکُمْ عَلَی مَا یَمْحُواللّٰہُ بِہ ِالْخَطَایَا وَیَرْفَعُ بِہِ الدَّرَجَاتِ؟  قَالُوْا:بَلٰی یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!قَالَ:اِسْبَاغُ الْوُضُوْ ءِعَلَی الْمَکَارِہِ، وَکَثْرَۃُ الْخُطَا اِلَی الْمَسَاجِدِ، وَاِنْتِظَارُالصَّلَاۃِ بَعْدَ الصَّلَاۃِ،  فَذَ الِکُمُ الرِّبَاطُ. (1) 
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسےروایت  ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: ’’ کیامیں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ذریعے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ خطاؤں کومٹاتا اور درجات بلند فرماتا ہے؟  ‘‘ صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننےعرض کی: ’’ جی ہاں ! کیوں نہیں یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ’’ مَشقّت کے وقت کامل وضو کرنا، مساجد کی



________________________________
1 -   مسلم، کتاب الطھارۃ ، باب فضل اسباغ الوضوء علی المکارہ، ص۱۵۱، حدیث: ۲۵۱۔