اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔“ (1) (5) ”جس نے بسم اللہ کہہ کر وُضو کیا ، سر سے پاؤں تک اس کا سارا بدن پاک ہو گیا اور جس نے بغیر بسم اللہ وُضو کیا اس کا اتنا ہی بدن پاک ہو گا جتنے پر پانی گزرا۔“ (2)
مدنی گلدستہ
’’ کامل وضو ‘‘ کے7حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے7مدنی پھول
(1) وضوسے ظاہری اور باطنی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے۔
(2) بسم اللہپڑھ کر وضوکرنے سے سارے بدن کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں ۔
(3) اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نیک بندوں پر عام لوگوں کے مختلف احوال منکشف ہوتے ہیں ۔
(4) وضو کے استعمال شدہ پانی سے مسجد اورکپڑوں کو بچاناچاہیےکیونکہ وہ گناہ لے کر نکلتے ہیں ۔
(5) لوگوں کے عیبوں پر مطلع ہونے کی خواہش سے بچنا چاہیے۔
(6) کل بروز ِقیامت اَعضاءِ وضو چمکتے ہوں گے۔
(7) کامل وضو کے بعد جو شخص مکمل کلمہ شہادت پڑھے اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں ، وہ جس سے چاہے داخل ہوجائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اچھی طرح وضو کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں وضو کی برکات سے مالامال فرمائے اور ہمارے تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - ترمذی،ابواب الطھارۃ، باب ماجا ءانہ یصلی الصلوات بو ضوء واحد، ۱ / ۱۲۴،حدیث: ۶۱۔
2 - دار قطني، کتاب الطھارۃ، باب التسمیۃ علی الوضوء،۱ / ۱۰۸،حدیث: ۲۲۸۔