Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
365 - 662
(1)	جمعہ کے روز مرنےوالابغیرحساب  جنت میں داخل ہوگا۔
(2)	جمعہ کے دن ایک ایسی ساعت بھی ہے کہ بندہ اس ساعت میں جو مانگے اسے عطا کیا جاتا ہے بشرطیکہ حرام کا سوال نہ کرے۔
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خشوع وخضوع کے ساتھ نماز جمعہ اداکرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:129	
جسم سےگناہوں کا جَھڑ نا
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرۃََ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِذَا تَوَضَّاَالْعَبْدُالْمُسْلِمُ اَوِ الْمُؤْمِنُ فَغَسَلَ وَجْہَہُ خَرَجَ مِنْ وَجْہِہِ کُلُّ خَطِیْئَۃٍ نَظَرَ  اِلَیْہَا بِعَیْنِہِ مَعَ الْمَاءِ، اَ وْمَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ،  فَاِذَا غَسَلَ یَدَیْہِ خَرَجَ مِنْ یَدَیْہِ کُلُّ خَطِیْئَۃٍ کَانَ بَطَشَتْہَا یَدَاہُ مَعَ الْمَاءِ، اَوْمَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ،  فَاِذَا غَسَلَ رِجْلَیْہِ خَرَجَتْ کُلُّ خَطِیْئَۃٍ مَشَتْہَارِجْلَاہُ مَعَ الْمَاء ِ اَ وْمَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاء ِ حَتّٰی یَخْرُجَ نَقِیًّا مِنَ الذُّنُوْبِ. (1) 
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: ’’ جب کوئی مسلمان یا مؤمن بندہ وضو کرتا ہے اوراپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے كے وہ تمام گناہ جو اس نے آنکھوں سے کیے  تھے،  پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ جھڑ جاتے ہیں ، پھر جب اپنے دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں کےوہ تمام گناہ جو کسی  (ناجائزچیز )  کو پکڑ نے  کے ذریعے کیے تھے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ جھڑ جاتے ہیں ، پھرجب وہ اپنے پاؤں  دھوتاہےتوپاؤں سےجن گناہوں کی طرف چل کر گیا وہ تمام گناہ پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک وصاف ہو جاتا  ہے۔‘‘ 



________________________________
1 -   مسلم، کتاب الطھارۃ ، باب خروج الخطایامع ماء الوضوء ، ص۱۴۹، حدیث: ۲۴۴۔