Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
360 - 662
سانپ ماردیئے جائیں ۔راستے میں کھودا ہواکنواں پاٹ دیا جائے، اس میں مالک کی اجازت کی ضرورت نہیں ۔ حضورِانور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) نے اسے جنت میں یا شب معراج میں دیکھا یا نماز ِکسوف میں جب آپ پر جنت پیش کی گئی یا عام حالت میں ۔ ‘‘  (1) 
جنت میں لے جانے والے اعمال:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناًسمجھدار وہی ہے جو اپنی مختصر سی زندگی میں جنت میں لے جانے والے اعمال کو بجالائے اور جہنم میں لے جانے والے اعمال سے بچے۔جنت میں لے جانے والے اعمال اور جہنم میں لے جانے والے اعمال کی تفصیلی معلومات کے لیے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ان دو کتب  ’’ جنت میں لےجانے والے اعمال ‘‘  اور  ’’ جہنم میں لے جانے والے اعمال ‘‘   کا مطالعہ فرمائیے۔
اللہ کی رحمت سے تو جنت ہی ملے گی
اے کاش محلے میں جگہ اُن کے ملی ہو
مدنی گلدستہ
 ’’ علم غیب ‘‘ کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول
(1)	اچھی نیت جنت میں داخلے کاسبب ہے۔
(2)	کامل مسلمان   تکلیف دہ اشیا کو دور کرنے کی بھر کوشش کرتا ہے۔  
(3)	راستے سے تکلیف دہ چیزہٹانابھی ایمان کاحصہ ہے۔
(4)	راستے کی موذی چیز کو ہٹادینا جائز ہے اگرچہ کسی اور کی ملکیت ہو۔
(5)	حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عطا سے جنتی احوال بھی ملاحظہ فرماتے ہیں ۔



________________________________
1 -   مرآۃالمناجیح،۳‏ / ۱۰۱۔