اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمسےمحبت رکھنارِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن (12) حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمسےمحبت کرنااورآپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم پردرودِپاک پڑھنااورآپ کی سنت کی پیروی کرنا (13) اخلاص اختیار کرنا، ریاکاری ومنافقت ترک کر دینا (14) توبہ وندامت (15) خوفِ خدا (16) امید (17) مایوس نہ ہونا (18) شکراداکرنا (19) وعدہ پورا کرنا (20) صبر کرنا (21) تواضع و انکساری کرنا، بڑوں کی تعظیم کرنا (22) چھوٹوں پرشفقت کرنا (23) تقدیرپرراضی رہنا (24) اللہ عَزَّ وَجَلَّپرتوکل وبھرو سہ کرنا (25) فخروغرورترک کرنا، اپنی تعریف کرنے سےبچنا، اپنے آپ کوگناہوں سےپاک وصاف نہ سمجھنا (26) حسدنہ کرنا (27) بِلاوجہ کسی سےدشمنی نہ کرنا (28) غصہ ترک کرنا (29) خیانت اورکسی کے متعلق بدگمانی ومکروفریب سے بچنا (30) دنیا کی محبت ترک کرنا، مال ودولت جاہ ومرتبہ کی محبت دل سے نکال دینا (31) اللہ عَزَّ وَجَلَّکی وحدانیت کازبان سےاقرار کرنا (32) قرآن پاک کی تلاوت کرنا (33) علم سیکھنا (34) علم سکھانا (35) دعا کرنا (36) ذکرواستغفار کرنا (37) فضول گوئی سے بچنا (38) پاکیزگی یعنی بدن کو حَدَث وجَنَابَت اورحَیْض ونِفَاس سے وُضو اورغُسل کے ذریعے پاک رکھنا، کپڑے اور مکان پاک رکھنا (39) نمازقائم کرنا، اس میں فرائض ونوافل اورقضانمازیں بھی داخل ہیں۔ (40) زکوٰۃ وصدقہ فِطر ادا کرنا، سخاوت کرنا، کھانا کھلانااورمہمان نوازی کرنا (41) فرض و نفل روزے رکھنا (42) حج وعمرہ کرنا (43) اعتکاف کرنا اور لیلۃُالقدرکی جستجو کرنا (44) دین کی حفاظت کے لیے بُرے اُمور سےدُور بھاگنااورمشرکوں کےعلاقے سےہجرت کرنا (45) مانی ہوئی نذرپوری کرنا (46) قسم پوری کرنا (47) کفارہ ادا کرنا (48) نمازاور بیرونِ نمازسِترچھپانا (49) قربانی کرنا (50) مسلما نوں کےجنازوں کے ساتھ جانا (51) قرض ادا کرنا (52) معاملات میں سچّائی برتنا اور ریا کاری سے بچنا (53) سچی گواہی دینا اور سچ نہ چھپانا (54) نکاح کے ذریعے پاک دامنی حاصل کرنا (55) اہل وعیال کے حقوق پورے کرنا اور خادموں کے ساتھ اچھا معاملہ کرنا (56) والدین کے ساتھ اچھا برتاؤکرنا اور ان کی نافرمانی سے بچنا (57) اولاد کی اچھی تربیت کرنا (58) صلہ رحمی کرنا (59) بڑوں کی اطاعت کرنا (60) عدل و انصاف کے ساتھ حکومت کرنا (61) جماعت کی پیروی کرنا