Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
345 - 662
نہیں ، وہ اپنے بندو ں پر بے انتہا کرم فرماتا ہے۔ ‘‘  (1)  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو ۔ آمین
مدنی گلدستہ
 ’’ مسجد ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1)	جنت میں دی جانے والی نعمتوں کے اَوصاف بیان کرنا ممکن نہیں ۔
(2)	اپنا اکثر وقت مسجد میں گزارنے والے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب ہیں اور اُس کی رحمت میں غوطہ زن رہنے والے ہیں ۔ 
(3)	بسا اوقات  انسان کو ایسے نیک  خواب دکھائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے عبادت وریاضت  میں رغبت  اور  جنت  کی طلب مزید بڑھ جاتی ہے ۔  مؤمن  کے ‏لیے ایسے خواب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا بہت بڑا انعام ہیں  ۔ 
(4)	ہم سب اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی مخلوق  و مملوک ہیں ۔ اس نے  ہمیں انسان بنایا،  ایمان دیا،   حضور نبی آخر الزماں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دامنِ کرم دیا،  یہ ہم پر  اس کا بہت بڑا کرم واِحسان ہے ۔  اِن تمام نعمتوں کے باوجود وہ ہمیں جنت کی طرف راغب  کرنے کے ‏لیے طرح طرح کی  نعمتیں بیان فرماکر  ہم پر مزید اِحسان فرماتا ہے ۔  یقینا ًاس کا جتنا شکر ادا کیاجائے اتنا ہی کم ہے ۔ 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں خوب خوب نیکیاں کرنے اور کثرت سے مسجد کی طرف جانے،  نمازادا کرنے اورقرآنِ پاک  کی تلاوت کرنے کی سعادت عطافرمائے۔پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ عطافرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -   عیون الحکایات،الحکایۃ التاسعۃ والثماثون، ص۱۰۷۔