اجتماعات منعقد ہوتے ہیں ۔ سنتوں کی تبلیغ کے لیے عاشقانِ رسول راہِ خدامیں سفر کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔ ’’ دعوتِ اسلامی“کے مدنی ماحول میں رہ کر اَمْرٌ بَالْمَعْرُوْف وَ نَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کا خوب موقع ملتا ہے۔ آپ بھی”دعوتِ اسلامی“ کے مدنی ماحول سے وابستہ جائیے، خود بھی نیک بنیے اور دوسروں کو بھی نیک بنانے کی اس مدنی مہم میں شریک ہوجائیے، خوب خوب سنتیں پھیلا کر دینِ اسلام کی خدمت کیجئے۔
سنتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں ………نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے!
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں ………اے دعوت اسلامی تری دھوم مچی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی گلدستہ
’’ بغداد ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1) نیک اعمال میں ایک دوسرے سے سبقت کی خواہش رکھنا صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا طریقہ ہے۔
(2) مباح چیزیں اچھی نیت کی برکت سے عبادت بن جاتی ہیں ۔
(3) ’’ اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر ‘‘ (یعنی نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا) فرض کفایہ ہے۔
(4) زوجہ کے حقوق ادا کرنااوراس کے ذریعے سے نفس کو گناہوں سےمحفوظ رکھنا باعث ِ ثواب ہے۔
(5) تبلیغ دین یعنی نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کا ثواب ذکر واذکار سے زیادہ ہےکیونکہ یہ فرض کفایہ ہے، اس میں ذکربھی ہے اور لوگوں کی اصلاح وخیر خواہی بھی ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نیک اعمال کرنے، دوسروں کو ترغیب دلانے کی توفیق عطا فرمائے، نیکی کی دعوت دینے، برائی سے منع کرنے، گناہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد