فرائض کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔“ اسی طرح حضرت سَیِّدُنَا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروی ہےکہ ’’ فرض کا ثواب نوافل سےستر 70گنازیادہ ہے۔ ‘‘ (1)
مباح شے اچھی نیت سے عبادت:
اپنی زوجہ سےصحبت کرنا بھی صدقہ ہے۔اس میں اس بات پر دلیل ہے کہ مباح چیزیں بھی اچھی نیت سے عبادت بن جاتی ہیں ۔پس حقِ زوجیت کی ادا ئیگی، اچھےسلو ک، نیک اولادکی طلب، خوداپنی یا زوجہ کی پاک دامنی ، حرام اشیاء کی طرف نظر اوران میں غور وفکر سے بچنےیا اور کسی نیک کام کی نیت سےاپنی زوجہ سے صحبت کرنا بھی ثواب ہے۔ (2)
اچھی نیت پر ثواب کا بیان:
حدیثِ مذکور میں تسبیح اور دیگراذکا راوراَمْرٌبِالْمَعْرُوف وَنَھْیٌ عَنْ المُنْکَرکی فضیلت اور مُباحات میں اچھی نیت پر ثواب کا بیان ہے ۔عالِم یا مفتی کو چاہیے کہ حسبِ موقع بعض پیچیدہ مسائل کے دلائل بیان کر دے۔ سائل پر جس مسئلے کی دلیل مَخْفِی ہواورمعلوم ہو کہ دلیل پوچھنا عالِم کو نا گوار نہ ہوگاتو دلیل پوچھنے میں کوئی حرج و بے ادبی نہیں ۔ (3)
فی نفسہ قضائے شہوت پر اَجر نہیں :
مرقاۃ المفاتیح میں ہے: ’’ (حلال جگہ اپنی خواہش پوری کرنے پراجر ملتا ہے) فی نفسہ قضائے شہوت پر اَجر نہیں بلکہ اجر اسی وقت ہے جب جائز طریقے سےہو ۔جیساکہ عید کے دن جلدی کھانا اورسحری کا کھانا۔ اسی طرح دیگرخواہشات جو اُمورِشرعیَّہ کے موافق ہوں ۔اسی لیے کہا گیا کہ جب خواہش ہدایت کے موافق ہو جائے تو اس طرح ہے جیسے مکھن شہد کے ساتھ مل جائے اور اس کی طرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اس فرمان عالی سے
________________________________
1 - شرح مسلم للنووی،کتاب الزکوۃ، باب بیان ان اسم الصدقۃیقع۔ ۔۔الخ،۴ / ۹۲، الجزءالسابع ۔
2 - شرح مسلم للنووی،کتاب الزکوۃ، باب بیان ان اسم الصدقۃیقع۔ ۔۔الخ،۴ / ۹۲، الجزءالسابع ۔
3 - شرح مسلم للنووی،کتاب الزکوۃ، باب بیان ان اسم الصدقۃیقع۔ ۔۔الخ،۴ / ۹۳، الجزءالسابع ۔