Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
33 - 662
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایمان کی سلامتی عطا فرمائے،  ہماری مغفرت فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:76
		سَیِّدُنا اِبراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ کا تَوَکُّل
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَیْضًا قَالَ:حَسْبُنَااللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ، قَالَہَا اِبْرَاہِیْمُ عَلَیْہِ السَّلَامُ حِیْنَ اُلْقِیَ فِی النَّارِ،  وَ قَالَہَا مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ قَالُوْا: اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْہُمْ فَزَادَہُمْ اِیْمَانًا وَّقَالُوْا:حَسْبُنَااللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ. وَفِیْ رِوَایَۃٍ لَہُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ:کَانَ آخِرَ قَوْلِ اِبْراہِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ حِیْنَ أُلْقِیَ فِی النَّارِ:حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ.(1) 
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہی سے مروی ہے،  فرماتے ہیں :جب حضرتِ سَیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو آگ میں ڈالا گیا تو آپ نے یہ کلمات کہے:”حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّہمیں کافی ہے اور وہ کیا ہی ا چھا کارساز ہے۔ ‘‘ اور حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی یہی کلمات کہے جب کفار نے  (مسلمانوں سے)  کہا کہ  (کفار)  تمہارے خلاف جمع ہوئے ہیں پس اُن سے ڈرو!تو  (یہ سن کر)  اُن کے اِیمان بڑھ گئے اور انہوں نے بھی یہی کہا کہ: ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کار ساز ہے۔ ‘‘ اور ایک روایت میں حضرتِ سَیِّدُنا ا بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حضرت سَیِّدُنَا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو جب آگ میں ڈالا گیا تو آپ کے آخری الفاظ یہ تھے: ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کار ساز ہے۔ ‘‘ 
آگ گلزار بن گئی:
تفسیر روح البیان میں ہے کہ جب حضرت سَیِّدُنَا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو مِنْجَنِیْق میں رکھ کر آتش  


________________________________
1 -   بخاری،کتاب التفسیر،سورۃ آلِ عمران،باب ان الناس قدجمعوا لکم فاخشوھم،۳‏ / ۱۹۶،حدیث: ۴۵۶۳۔۴۵۶۴۔