نماز اور روزہ افضل ہیں ۔ ‘‘ (1)
مرآۃ المناجیح میں ہے: ’’ کون سا عمل افضل ہے؟ یعنی دل و دماغ جسم وغیرہ ظاہری باطنی اَعضاء کے اَعمال ِصالحہ میں سے کون سا عمل افضل ہے؟ اسی لیے سرکار (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) نے جواب میں دلی عمل یعنی ایمان کا ذکربھی فرمایا۔ایمان وہ افضل جس پر خاتمہ نصیب ہوجائے ورنہ محض بے کار ہے۔ جیسے ابلیس کا بَرباد شدہ ایمان۔اورجہاد میں کفار سے جہاد بھی شامل ہے اور مجاہدات، رِیاضات بھی داخل ہیں ۔ ربّ تعالٰی فرماتا ہے: (اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا ) (پ۲۴، حم السجدۃ:۳۰) (ترجمہ ٔ کنزالایمان: بیشک وہ جنہوں نے کہا :ہمارا ربّ اللہ ہےپھراس پرقائم رہے۔) اورفرماتا ہے: (وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ- ) (پ۲۱، العنکبوت، الایۃ۶۹) (ترجمہ ٔ کنزالایمان:اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھادیں گے۔) کسی کام والے کی مددکرویا جو اچھی طرح کام نہ کر سکتا ہو اس کے لیے کام کرو۔یعنی جومحنتی کاروباری آدمی کہ اس کی کمائی اسے کافی نہ ہو، غریب رہتاہواس کی بھی مدد کرواور جو کام کاج کے لائق نہ ہو اس کی بھی دستگیری کرو۔ لوگوں کواپنے شر سے محفوظ رکھویہ تمہاری طرف سے تمہاری اپنی ذات پرصد قہ ہے۔یعنی کوشش کرو کہ تم سے کسی کونقصان نہ پہنچے۔ اس صورت میں تم اپنے کو گناہ سے بچاتے ہویہ بھی خود اپنے پر احسان ومہربانی ہے کسی پر ظلم کرنا اس پر وقتی طور پر ہوتاہےخود اپنے پر دائمی ظلم ہے۔ ‘‘ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ حقیقت ہے کہ جو قوم اپنے ساتھیوں کا خیال رکھتی ہے، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہے وہاں خوشحالی اور امن وسکون رہتا ہے۔ محبت کی فضا قائم ہو جاتی ہے۔ معاشرہ سُدھر جاتا ہے۔ اس ضمن میں ایک ایمان افروزحکایت ملاحظہ فرمائیے!
________________________________
1 - اشعۃ المعات ،کتاب العتق ،الفصل الاول، ۳ / ۲۰۲۔
2 - مرآۃالمناجیح،۵ / ۱۸۱ ملتقطا۔