Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
32 - 662
 سے اوجھل ہوگیا ۔ (1) 
مدنی گلدستہ
 ’’ یاغوثِ اَعْظَم ‘‘ کے9حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے9مدنی پھول
(1)	حضورنبی کریم رؤف رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی یہ دعا تعلیمِ اُمَّت کےلیے ہے ورنہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تک گناہ کی رَسائی نہیں بلکہ سب گناہ گاروں کی بخشش آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے ہوگی ۔ 
(2)	مسلمان کی سب سے قیمتی شے اُس کااِیمان ہے ۔لہٰذا ہر وقت اپنے ایمان کے بارے میں متفکر رہنے کے ساتھ ساتھ اِیمان وہدایت پر اِستقامت کی دعا ضرور کرتے رہنا چاہیے۔
(3)	 حقیقی متوکل صرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی پر بھروسہ کرتا ہے اُس کے غیر کی طرف توجہ بھی نہیں کرتا۔ 
(4)	ربّ تعالی اور اُس کی رحمت پر نظر رکھتے ہوئے اَسباب اِختیار کرنا توکل ہی ہے۔
(5)	اپنے رزق کے بارے میں وسوسوں کا شکارہو کربلا وجہ پریشان وغمگین نہیں ہوناچاہیے،  کیونکہ جو رِزق مُقَدَّر میں ہے وہ مل کر رہے گا۔ 
(6)	جو ہم نشین یادِ الٰہی سے دوری کا سبب بنے اُس سے دُور رہنا چاہیے۔
(7)	توکل کی دولت اُسے ہی نصیب ہوتی ہے جو مؤمن ہو اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے فضل وکرم پر کامل یقین رکھتا ہو۔ 
(8)	جو ذکرِ الٰہی کی وادیوں کے مسافرہوں وہ کبھی بھٹکتے نہیں بلکہ منزل خود اُن کی جُسْتْجُو کرتی ہے۔
(9)	دیدارِ الٰہی کی نعمتِ عظمیٰ کے متمنی کو چاہیے کہ اَحکامِ خداوندی بجا لائے ، حرام کاموں سے بچے اور دیدارِ الٰہی کی دعا کرتا رہے۔




________________________________
1 -                   عیون الحکایات،الحکایۃ الثالثۃ العشرۃ بعد المأتین،ص۲۱۰ملخصا۔