Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
319 - 662
 اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِؕ-عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰىۙ-وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِۙ-وَ اٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ﳲ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُۙ-وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًاؕ-وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًاؕ-وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ (۲۰)   (پ۲۹،  المزمل: ۲۰) 
اور اللہ رات اور دن کا اندازہ فرماتا ہے  اسے معلوم ہے کہ اے مسلمانو تم سے رات کا شمار نہ ہوسکے گا تو اس نے اپنی مہر سے تم پر رجوع فرمائی اب قرآن میں سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو اسے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ تم میں بیمار ہوں گے اور کچھ زمین میں سفر کریں گے  اللہ کا فضل تلاش کرنے اور کچھ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے تو جتنا قرآن میسر ہو پڑھو اور نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو اور اللہ کو اچھا قرض دو اور اپنے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
                                حدیث نمبر:   117                           		                      
کون ساعمل افضل  ؟ 
عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ جُنْدُبِ بْنِ جُنَادَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!اَیُّ الاَعْمَالِ اَفْضَلُ؟  قَالَ: اَلاِْیْمَانُ بِاللّٰہِ وَالْجِہَادُ  فِیْ سَبِیْلِہِ.قَالَ: قُلْتُ: اَیُّ الرِّقَابِ اَفْضَلُ؟  قَالَ: اَنْفَسُہَا عِنْدَ اَہْلِہَا وَاَکْثَرُہَا ثَمَنًا. قَالَ: قُلْتُ: فَاِنْ لَمْ اَفْعَلْ؟  قَالَ:تُعِیْنُ صَانِعًا اَوْتَصْنَعُ  لِاَخْرَقَ. قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَرَاَ یْتَ اِنْ ضَعُفْتُ عَنْ بَعْضِ الْعَمَلِ؟  قَالَ: تَکُفُّ شَرَّکَ عَنِ النَّاسِ فَاِنَّہَا صَدَقَۃٌ مِنْکَ عَلَی نَفْسِکَ. (1) 
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنا ابو ذرجُندب بن جُناد ہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،  فرماتے ہیں ، میں نے عرض کیا:  ’’ یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم!اَعما ل میں سے کو نسا عمل افضل ہے؟  ‘‘ فرمایا: ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّپر ایمان لانا اور اس کی  راہ  میں جہاد کرنا۔ ‘‘   میں نے عرض کی:  ’’ کونسا غلام  (آزاد کرنا ) بہتر ہے ؟  ‘‘  فرمایا:



________________________________
1 -    مسلم، کتاب الایمان، باب بیان کون الایمان باللہ تعالی افضل الاعمال ، ص۵۷، حدیث: ۸۴ بتغیر قلیل۔