مدنی گلدستہ
سَیِّدُنَا ’’ جبریل ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1) حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آخری عمر میں بہت زیادہ اَحکامِ شَرْعِیَّہ لوگوں کو سکھائے۔
(2) آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے وصالِ ظاہری سے پہلے عرب قبائل کے وُفُود بکثرت بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر دین اِسلام کے اَحکام سیکھنے لگے، اُن کی رہنمائی کے لیےقرآن نازل ہوتا رہا اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُنہیں اَحکامِ شرعِیَّہ سکھاتے رہے ۔
(3) قرآنِ کریم میں دینا وآخرت میں کامیابی کے بہترین اُصول موجود ہیں ، اُن پر عمل کرنے والا دونوں جہاں میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔
(4) اللہ عَزَّ وَجَلَّکےمقبول بندے جب عمر کے آخرے حصے میں پہنچ جاتے ہیں تو ان کی عبادات و ریاضات مزید بڑھ جاتی ہیں ۔
(5) سمجھ دار اورکامیاب شخص وہی ہےجو آنے والے وقت سے پہلے اس کی تیاری کر لے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں قرآن وسنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں دنیا میں رہتے ہوئے موت سے قبل آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہماری حتمی مغفرت فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یا خدا میری مغفرت فرما………باغِ فردوس مرحمت فرما
دین اسلام پر مجھے یاربّ………استقامت تو مرحمت فرما
تو گناہوں کو کر معاف اللہ………میری مقبول معذرت فرما
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد