Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
303 - 662
سُبْحَا نَ اللہِ کہے تو اس کے ‏لیے ایک ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں یا ایک ہزار گناہ مٹا دئیے جا تے ہیں ۔ ‘‘  (1) 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی تسبیح و تحمید کو اپنا معمول بنالیجئے، ایسا نہ ہو  اچانک موت  آجائے اور پھر  نیکیاں کرنے کی مہلت نہ ملے۔ ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  اپنی اُمَّت کو  موت  سے پہلے موت کی تیاری کا حکم دیا اور  اَعمالِ صالحہ کی ترغیب  دلائی   ۔چنانچہ،  
موت کی تیاری :
منقول ہے کہ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:  ’’ اے لوگو! یقیناً دنیا تمہارے ‏لیے جائے عمل ہے تواپنے اعمال کوبخوبی پوراکرو۔اور تمہارا ایک انجام  (موت)  ہےتو اپنے انجام کی تیاری کرو۔مسلمان دو 2خوفوں کے درمیان رہتاہے: (۱) اُس مدت کاخوف جو گزر چکی، وہ نہیں جانتا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اس کے بارے کیافیصلہ فرمایاہے۔ (۲) اوراس مدت کاخوف جو ابھی باقی ہے ، وہ نہیں جانتا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس  کے ساتھ کیامعاملہ فرما ئے گا۔ پس بندے کوچاہیے کہ اپنی دنیا سے آخرت کے ‏لیے زادِ راہ اکٹھا کرلے۔ جوانی میں بڑھاپا آنے سے پہلے اور تندرستی میں بیماری سے پہلے۔کیونکہ تم آخرت کے ‏لیے پیداکیے گئے ہواور دنیا تمہارے ‏لیے بنائی گئی ہے۔قسم ہے اس ذات کی! جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! موت کے بعد (عبادت کے ‏لیے) تھکنے کاکوئی موقع نہیں اوردنیا کے بعد جنت اوردوزخ کے علاوہ کوئی گھرنہیں ۔ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اپنے اورتمہارے ‏لیے اِسْتِغْفَار کرتا ہوں ۔ ‘‘  (2) 
مدنی گلدستہ
 ’’ مدینہ ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)	اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے اَحکامات کو سب سے بہتر انداز میں پورا کرنے والے  ہمارے  پیارے پیارے آقا  



________________________________
1 -   مسلم، کتا ب الذکرو الدعاء، باب فضل التھلیل والتسبیح، ص ۱۴۴۷، حدیث:  ۲۶۹۸۔
2 -   شعب الایمان،باب فی الزھدوقصرالامل، ۷‏ / ۳۶۰،  حدیث: ۱۰۵۸۱۔