صحیحین کی ایک اور روایت میں اُم المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمقرآنِ پاک پرعمل کرتے ہوئے اپنے رکوع وسجود میں کثرت سےیہ کلمات پڑھا کرتے تھے: ’’ سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ اے ہمارے ربّ !تجھے پاکی ہے اور حمد تیرے لیے ہی ہے، اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!تومیری مغفرت فرما۔ ‘‘
مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وصالِ ظاہری سے قبل یہ کلمات کثرت سے پڑھا کرتے تھے: ’’ سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَیعنی اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!تجھے پاکی ہے! اور حمد تیرے لیے ہی ہے، میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اورتیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔ ‘‘ اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں : ’’ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! یہ کلمات کیا ہیں ؟ میں دیکھتی ہوں آپ اب یہ پڑھنے لگے ہیں ۔ ‘‘ فرمایا: ’’ میرے لیے میری اُمَّت کے بارے میں ایک نشانی قائم کی گئی ہے کہ جب میں وہ نشانی دیکھوں تو یہ کلمات کہوں ۔ (اور وہ نشانی یہ سورت ہے:) ( اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ (۱) ) ...الخ۔
مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے کہ تاجدار رسالت، شہنشاہ نبوتصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کثرت سے یہ کلمات پڑھتے تھے: ’’ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ اَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِیعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ پاک ہےاور میں اُس کی حمد کرتا ہوں ، اُس سےمغفرت چاہتا ہوں اوراُس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔ ‘‘ اُمَّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں : ’’ میں نے عرض کی: ’’ یارسول اللہصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم!میں آپ کو دیکھتی ہوں کہ آپ کثرت سے یہ کلمات پڑھتے ہیں : ’’ سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِہِ اَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ؟ ‘‘ فرمایا: ’’ مجھے میرے ربّ نے خبر دی ہے کہ عنقریب میں اپنی اُمَّت میں ایک نشانی دیکھوں گا، جب وہ نشانی دیکھوں تو ان کلمات کی کثرت کروں : ’’ سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِہِ اَسْتَغْفِرُاللہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہپس میں وہ نشانی دیکھ چکا ہوں ہے۔ (اور وہ نشانی یہ سورت ہے:)
( اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ (۱) وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ (۲)
ترجمہ ٔ کنزالایمان: جب اللہ کی مدد اور فتح آئے اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللہ کے دین میں فوج فوج داخل