Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
291 - 662
آئیے!توبہ کرلیجئے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے! ہم بھی  توبہ کرلیں ، اپنے گناہوں پر رولیں ،  یہ رونے کا ہی مقام ہے۔آئیے!اپنی محرومی کے بارے میں گریہ و زاری کرلیں ،  شاید یہ رونا اور گریہ وزاری کرنا ہمارے کام آجائے،  بالوں کی سفیدی پیغامِ اَجل دے رہی ہے،  اے  جوانی سے بڑھاپے تک عبادت و ریاضت میں پیچھے رہ جانے والے! قافلہ کوچ کرچکا ہے، تیرا دن تلاشِ معاش میں اور رات خوابِ غفلت میں گزرتی ہے، تونے جوانی کی بہاریں یونہی غفلت میں گزاردیں ،  نا فرمانیوں کی خزاں چھاگئی ہے، اگر تو اب بھی نادم ہوکر توبہ کرلے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بڑا غفور ورحیم اور معاف فرمانے والا ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں معاف فرمائےاور ہماری بے حساب مغفرت فرمائے۔آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی گلدستہ
 ’’ غوثِ پاک ‘‘ کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول
(1)	جس ربِّ کریم کی بے شمار عطاؤں اوراِحسانات  کی وجہ سے  اِنسان دنیا میں زندہ ہے اور طرح طرح کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے ، اُس کی نافرمانی  کرنا  بہت بڑی حماقت و محرومی ہے ۔
(2)	نافرمانی کرتے جس کی عمر ساٹھ60 سال تک پہنچ جائے، اُس کے پاس بارگاہِ الٰہی میں پیش کر نے کے ‏لیے کوئی عذرنہیں بچتا۔
(3)	جوانی میں عبادت  وریاضت اختیار کرنا پیغمبروں کا شیوہ ہے ۔ 
(4)	 جس کی   ساری  عمر نافرمانیوں میں گزری ہو اسے چاہیے کہ  زندگی کے بقیہ ایام  کو غنیمت جان کر خوب  توبہ  واستغفار کرے،   نیک اعمال کی طرف   متو جہ ہواور اب لمحہ بھر کے ‏لیے بھی  اپنے  ربّ کریم کی نافرمانی نہ کرے ۔