آپ پر ظلم کو حرام کردیا ہےاور میں نے تم پر بھی ظلم کو حرام کر دیا ہے تو تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔٭ ٭اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو سوائے اُس کے جسے میں ہدایت دوں ، تم مجھ سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔٭ ٭ اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے جسے میں کھلاؤں تو تم مجھ سے کھانا مانگو میں تمہیں کھلاؤں گا۔ ٭ ٭اے میرے بندو! تم سب بے لباس ہو سوائے اس کے کہ جسے میں پہناؤں تو تم مجھ سے لباس مانگو میں تمہیں لباس پہناؤں گا۔٭ ٭ اے میرے بندو! تم دن رات گناہ کرتے ہو اور میں تمام گناہوں کو بخشتا ہوں تو تم مجھ سے بخشش طلب کرو میں تمہاری بخشش کردوں گا۔٭ ٭ اے میرے بندو! نہ تم مجھے نقصان پہنچا سکتے ہو اور نہ ہی نفع۔٭ ٭ اے میرے بندو !اگر تمہارے اگلے اور پچھلے، انسان اور جن تم میں سے سب سے متقی آدمی کی طرح ہوجائیں تو اس سے میری سلطنت میں کچھ اضافہ نہ ہوگا۔٭ ٭ اے میرے بندو! اگر تمہارے اگلے اور پچھلے، انسان اور جن تم میں سے سب سے بدکار آدمی کی طرح ہوجائیں پھر بھی میری سلطنت میں کچھ کمی نہ ہوگی ۔ ٭٭ اے میرے بندو ! اگر تمہارے اگلے اور پچھلے، انسان اور جن کسی جگہ پر کھڑے ہو کر مجھ سے سوال کریں اور میں ہر شخص کا سوال پورا کردوں تو یہ میرے خزانوں کے مقابلے میں ایسے حقیر ہوگا جیسے سوئی کی تَرِی جب وہ دریا میں ڈبوئی جائے۔ ٭٭اے میرے بندو! یہ تمہارے اعمال ہیں کہ جنہیں میں تمہارے لیے جمع کر رہا ہوں پھر میں تمہیں ان کا پورا پورا بدلہ دوں گا تو جو آدمی بہتر بدلہ پائے وہ اللہ کی حمد بیان کرے اور جو اس کے علاوہ پائے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔ ‘‘
سب سے زیادہ شرف والی حدیث:
حضرت سَیِّدُنَا سعید رَضِیَ اللّٰہُ تعالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’ حضرت سَیِّدُنَا ابواِدریس خَولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی جب یہ حدیث بیان کرتے تو اپنے گھٹنوں کے بل جھک جاتے تھے۔ ‘‘ حنبلیوں کے امام حضرت سَیِّدُنَا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’ اہل شام کے لیے اس سے زیادہ شرف والی اور کوئی حدیث نہیں ۔ ‘‘
حدیثِ قُدْسی کی تعریف:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واضح رہے کہ جس حدیثِ پاک میں کلام اور اَلفاظ دونوں حضورنبی رحمت،