Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
26 - 662
  (یعنی سورۃالفلق اورسورۃ الناس) پڑھ کر اُس پر دَم کرتے۔ پھرجب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مرضِ وفات لاحِق ہوا تو میں آپ پر دَم کرتی اور آپ کے دست مبارک کو آپ پر پھیرتی،  کیونکہ آپ کے دستِ مبارک میں میرے ہاتھ سے زیادہ برکت تھی۔ ‘‘  (1) 
تعویذات میں کوئی حرج نہیں :
فقہ حنفی کی مشہور و معتبر کتاب”رَدُّالمحتار“ میں ہے: ’’ جو تعویذ قرآن پاک یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اَسمائے مبارکہ سے لکھے جائیں اُن میں کسی قسم کا کوئی حرج نہیں ۔ ‘‘  (2)  بہارِ شریعت میں ہے:  ’’ گلے میں تعویذ لٹکانا جائز ہے جبکہ وہ تعویذ جائز ہو یعنی آیاتِ قرآنیہ یا اَسماءِ اِلٰہیَّہ یا اَدْعِیَّہ  (دُعاؤں ) سے تعویذ کیا جائے اور بعض حدیثوں میں جو مُمَانَعَت آئی ہے اُس سے مُراد وہ تعویذات ہیں جو ناجائز اَلفاظ پر مشتمل ہوں ،  جو زمانۂ جاہلیت میں کیے جاتے تھے۔اِسی طرح تعویذات اور آیات اور اَحادیث واَدْعِیَّہ کو رِکابی  (یعنی پلیٹ) میں لکھ کر مریض کو بہ نیت شِفا پلانا بھی جائز ہے۔ ‘‘  (3) 
دعوتِ اسلامی اور مجلس تعویذات عطاریہ:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اِسلامی تادم تحریر ۹۵ سے زائد شعبہ جات میں دین کی تبلیغ اور نیکی کی دعوت میں مصروفِ عمل ہے،  اِن شعبوں میں ایک شعبہ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ بھی ہے۔ اِس شعبے میں پیارے آقا مدینے والے مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمَّت کی غمخواری کے لیےکثیر اِسلامی بھائی  (جنہیں مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کی جانب سے اِجازت اور تربیت حاصل ہے) مختلف بستوں پر روزانہ کم وبیش ایک لاکھ پچیس ہزار مریضوں کو چار لاکھ سے زائد تعویذات واَورادِ عطاریہ دینے میں مصروف عمل ہیں ۔ نیز اِسی شعبے کے تحت مدنی چینل پر نشر کیے جانے والے سلسلے ’’ روحانی علاج ‘‘  میں بھی کثیراَفراد کواَوْرَاد ووَظائف بتا کر غمخواری کی



________________________________
1 -   مسلم ،کتاب السلام ،باب رقیۃ المریض بالمعوذات والنفث ،ص۱۲۰۵،حدیث: ۲۱۹۲۔
2 -   ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی اللبس، ۹‏ /  ۶۰۰۔
3 -   بہار شریعت، ۳‏ / ۴۱۹، حصہ۱۶۔