Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
244 - 662
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر :108		
بہترین شخص کون ہے؟ 
عَنْ اَبِیْ صَفْوَانَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُسْرٍ اَلْاَسْلَمِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ النَّاسِ مَنْ طَالَ عُمُرُہُ وَحَسُنَ عَمَلُہُ.  (1)  
ترجمہ  : حضرت سَیِّدُنَا ابو صَفْوَان عبداللہ بن بُسْر اَسْلَمِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جس کی عمر لمبی اور عمل اچھا ہو۔ ‘‘ 
سَیِّدُنَاعبد اللہ بن  بُسْر کا مختصر تعارف:
آپ کا نام عبد اللہ بن بُسْر المَازِنی ہے،  آپ کی کنیت ابو بِشْر اور ایک قول کے مطابق ابو صَفْوَان ہے۔ آپ نے دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی۔ دو عالَم کے مالک ومختار،  مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کے سر پر اپنا دستِ مبارک رکھ کر آپ کو دعا دی۔ آپ کے والد،  والدہ،  بھائی عطیہ اور بہن صماء  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ) سب کے سب شرفِ صحابیت سے سرفراز ہوئے۔  آپ سے شامیوں نے روایات بیان کی ہیں ۔ ۹۴ سال کی عمر میں سن  88ہجری میں آپ کا وصال ہوا ۔ ایک قول کے مطابق آپ کا وصال ۹۶ہجری میں سو 100سال کی عمر میں ہوا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ آخری صحابی ہیں جو ملکِ شام میں فوت ہوئے۔ (2) 
لوگوں میں سب سے بہترین شخص:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عمر کا طویل ہونا بندے کے اختیار میں نہیں ، لیکن نیک اعمال کرنا بندے



________________________________
1 -   ترمذی، کتاب الزھد ، باب ماجاء فی طول العمر،۴ ‏ /  ۱۴۷، حدیث: ۲۳۳۶۔
2 -   اسد الغابۃ، عبد اللہ بن بسر المازنی، ۳‏ / ۱۸۶ ملتقطا۔