Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
143 - 662
اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ (۸۴)   (پ۱۶،  مریم: ۸۴) 		 ترجمہ ٔ کنزالایمان: ہم تو ان کی گنتی پوری کرتے ہیں ۔
اس سے مراد سانس ہے اور آخری عدد جان کا نکلنا ہے پھر گھر والوں سے جدائی ہے اور قبر میں داخل ہونے کی آخری گھڑی ہے ۔ (1)  
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی گلدستہ
امام  ’’ حسین ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1)	یہودی دین  اسلام کے سب سے بڑے مخالف ودشمن ہیں ۔  
(2)	جنگ میں شجاعت و بہادری دکھانے کے ‏لیے اپنے ‏لیے تعریفی کلمات کہنا جائز ہے۔
(3)	ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے غیب کا علم عطا فرمایا ہے  جبھی تو  آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے بتا  دیا کہ  خیبر حضرتِ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے ہاتھوں فتح ہوگا ۔
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا………جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروڑوں درود
(4)	ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ  وَجَلَّکےحکم سے لوگوں کو  شفا دیتے ہیں  اور  شفا بھی ایسی  کہ وہ بیماری پھر کبھی لوٹ کر نہیں آتی ۔ 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں حضور سید عالَم نورِمُجَسَّم شاہ بنی آدَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اُسْوَۂ  حَسَنَہ اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -   احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، بیان المبادرۃ الی العمل وحذر آفۃ، ۵‏ / ۲۰۵۔