Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
136 - 662
لکھا ہوگا:”ک،  ف،  ر“ یعنی کافر،  جس کو ہر مسلمان پڑھے گا  اور کافر کو نظر نہ آئے گا۔جب وہ ساری دنیا میں پھِر پھِرا کر ملکِ شام کو جائے گا،  اُس وقت حضرت مسیح عَلَیْہِ السَّلَامآسمان سے جامع مسجد دمشق کے شَرقی مینارہ پر نُزول فرمائیں گے،  صبح کا وقت ہوگا،  نمازِ فجر کے لیے اِقامت ہو چکی ہوگی،  حضرت امام مَہدی کو کہ اُس جماعت میں موجود ہوں گے امامت کا حکم دیں گے،  حضرت امام مہدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نماز پڑھائیں گے،  وہ لعین دجّال حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی سانس کی خوشبو سے پگھلنا شروع ہوگا،  جیسے پانی میں نمک گھلتا ہے اور اُن کی سانس کی خوشبو حدّ ِ بصر  (نظر کی انتہا)   تک پہنچے گی،  وہ بھاگے گا،  یہ تعاقب فرمائیں گے اور اُس کی پیٹھ میں نیزہ ماریں گے،  اُس سے وہ جہنم واصل ہوگا۔ ‘‘  (1) 
مدنی گلدستہ
 ’’ جَنَّتِ عَدْن ‘‘ کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول
(1)	سمجھدار  وہ ہی ہے جو  زندگی کے قیمتی اور انمول لمحات کو غنیمت جان کر جلد از جلدآخرت  کی تیاری میں  مشغول ہو جائے۔
(2)	بیماری ، مالداری  ،  بہت زیادہ بڑھاپا اور  محتاجی  آخرت کی تیاری اور اعمالِ صالحہ میں  رُکاوٹ بنتے ہیں ۔ 
(3)	 مسلمان کو چاہیے کہ   جب بھی موقع ملے بلکہ موقع نکال کر اَعمالِ صالحہ کی کثرت کرے  کیونکہ حالات بدلتے دیر نہیں لگتی کیا خبر پھر نیکیوں کا موقع  ملے یا نہ ملے ۔
(4)	دجال کاظہور  قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔اس کا فتنہ بہت شدید ہو گا ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم سب کو محفوظ رکھے ۔
(5)	بڑھاپے میں عبادت  کی امید پر  جوانی میں  نیکیاں  چھوڑ دیناانتہائی احمقانہ  اور بے وقوفانہ عمل ہے ۔ 
(6)	فتنوں میں مبتلا ہونے سے پہلے  نیک اعمال میں جلدی کر لینی چاہیےکیونکہ فتنوں کے ظہور کے بعد نیک


________________________________
1 -   بہار شریعت، ۱ ‏ / ۱۲۰، حصہ ۱۔