Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین(جلد :2)
131 - 662
زمانۂ نبوی سے دُوری کا اثر:
ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ایک رات  میں جامع مسجد شیراز  میں مشغول عبادت تھا  کہ اچانک بغیر کسی ظاہری وجہ کے باہر جانے کا خیال  دل میں پیدا ہو۔ میں باہرآیا تو ایک عور ت دیوار سے چمٹی ہوئی  تھی ۔ میں نے  سوچا شایدیہ اپنے گھر جانا چاہتی ہے لیکن  شریر لوگوں کی وجہ سے خوفزدہ ہے۔پھرمیرے پوچھنے  پر اس نےیہی وجہ بتائی۔پس میں اس  کے آگے آگے چل دیا اور میں نے اس سے وہی کہا جو حضرت  سَیِّدُنَاموسیٰعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنےحضرت سَیِّدُنَا شعیب عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صاحبزادی  سے فرمایا تھا  کہ اگر میں  (تمہارے گھر کا) راستہ بھولنے لگوں توپتھرپھینک کر  درست راستہ بتا دینا۔پس میں اسے  بحفاظت  اس کے گھر پہنچا کر واپس  لوٹ آیا۔اس وقت میرے دل میں کوئی نفسانی خواہش  پیدا نہ ہوئی ۔پھر کافی عرصے بعد اچانک  میرے دل میں شیطانی وسوسہ آیا ۔ پس میں نے  شرمندہ  ہو کر اپنا محاسبہ کیا اور سوچنے لگا کہ  اس کی کیا وجہ ہو سکتی  ہے؟  میں نےاپنے کھانے پینے ،  لباس ،  عبادت،  دوستوں کی صحبت ،  کسی ظالم  سےمیل جول اور اسی طرح کے دیگر معاملات میں خوب  غور و فکر کیا لیکن  کوئی وجہ سامنے نہ آئی،   بس ایک ہی   وجہ سمجھ آئی کہ  یہ حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے زمانہ سے دُوری  کا اثر ہے۔اِسی دُوری  کے سبب  میرے دل میں یہ بُرا خیال پیدا ہوا ہے۔ ‘‘  (1)  
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ان  پر رحمت ہو  اور ان کے صدقے ہماری  بے  حساب مغفرت ہو۔ آمین
مدنی گلدستہ
 ’’ ایمان ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)	جو زمانہ حضور نبی اکرم نورِمُجَسَّم شاہِ بنی آدَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے زمانے سے جتنا زیادہ قریب ہے وہ اتنا ہی زیادہ بابرکت ہے۔



________________________________
1 -   مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الفتن ، الفصل الاول،  ۹‏ / ۲۶۹،  تحت الحدیث: ۵۳۹۲۔