مدنی گلدستہ
’’ فکرِآخرت کیجیے ‘‘ کے12حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے12مدنی پھول
(1) تَفَکُّر یعنی غوروفکر کرناایمان کا نور یا ایمان کی روشنی ہے۔
(2) ایک گھڑی غوروفکر کرنا پوری رات کے قیام سے بہتر ہے۔
(3) غوروفکر کرنا تمام بھلائیوں کی اصل ہے۔
(4) جو ستاروں کو دیکھ کر ان کی دعا پڑھے اور پھر ان کی تخلیق ورب تعالی کی قدرت میں تَفَکُّر یعنی غورو فکر کرے تو اس کے لیے ستاروں کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھی جائیں گی۔
(5) اپنی عاقبت کے بارے میں غوروفکر کرنا دانائی میں اضافے کا باعث ہے۔
(6) تَفَکُّر یعنی غوروفکر کرنا راہِ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔
(7) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قدرت میں غور وفکر کرنا بہترین عبادت ہے ۔
(8) تَفَکُّر یعنی غوروفکر کرنا دل کی روشنی اور معرفت کا ذریعہ ہے۔
(9) انسان سب سے زیادہ تعجب خیز مخلوق ہے۔
(10) غور وفکر اسی وقت باعثِ اجر وثواب ہے جب اُمور ِآخرت میں ہو ۔
(11) عقل مندوں کو ہر چیز میں قدرتِ الٰہی کی نشانیاں نظر آتی ہیں ۔
(12) کائنات کی ہر شے اپنے اپنے انداز میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پاکی بیان کرتی ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں غور وفکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اپنی زبان کو ہر وقت ذکر و درود سے تررکھنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے، ہماری بخشش فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد