کے بارے میں غورو فکر کرو کہ کوئی کڑوا کوئی میٹھا کوئی تُرش ۔کسی میں وبا توکسی میں شِفا رکھی، کوئی جان بچانے والی تو کوئی جان لیوا زہر ، کوئی صفرا کو بڑھائے تو کوئی اُسے دور کرے۔ایک سَودا دُور کرے تو ایک اُسے بڑھائے ۔ کسی کا مزاج گرم تو کسی کا سَرد، کوئی نیند آوَر تو کوئی نیند کو دور کرنے والی، ایک دل کو سُرور دے تو ایک طبیعت میں کَدُورت وبدمزگی پیدا کرے۔ کوئی سبزی انسانوں کی غذا تو کوئی جانوروں اور پرندوں کی غذا ۔اب غور کرو کہ مخلوق کتنی ہزار ہیں اور ان میں کتنے ہزار عجائب ہیں ۔ اگر غور کرو گے تو تمہیں ہر چیز میں ایسی قدرتِ کاملہ نظر آئے گی کہ جس پر عقلِ انسانی حیران ہے ۔ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَعدنیات کے عجائبات میں غور وفکر:
تیسری بڑی نشانی نفیس اور قیمتی اشیاء کے معادن ہیں ، جنہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّنے پہاڑوں کے نیچے پوشیدہ کررکھا ہے۔ان میں سے بعض زیب و زینت کے لیے استعمال ہوتے ہیں جیسے سونا، چاندی، یاقوت، ہیرے جواہرات وغیرہ ۔بعض سے مختلف اشیاء بنائی جاتی ہیں جیسے لوہا، سیسہ، تانبا، قلعی وغیرہ۔ بعض معدنیات دوسرے مفید اُمورمیں استعمال ہوتی ہیں ۔جیسے نمک ، گندھک ، مٹی کا تیل، تار کول وغیرہ۔ان میں سب سے اہم شے نمک ہے، جس سے کھانا ہضم ہوتا ہے ، اگر یہ دستیاب نہ ہو تو کھانے بے مزہ ہوجائیں گے ، لو گ بیمار پڑ جائیں گے، بلکہ اُن کی ہلاکت کا خوف ہے۔ پس اپنے کریم ربّ کی کرم نوازیوں پر نظر کرو کہ تمہیں غذائیت سے بھر پور کھانے دیئے ، پھر اُن میں مزید لذت کے لیے نمک عطا کیا۔ الغرض زمین میں موجود معادن کے عجائب و فوائد بھی بے شمار ہیں جن کا احاطہ بہت مشکل ہے ۔ (2)
حیوانات کے عجائبات میں غورو فکر:
زمین پر رہنے والے حیوانات بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بڑی نشانی ہیں ۔ ان میں سے بعض دوپاؤں پر ، بعض
________________________________
1 - کیمیائے سعادت،۲ / ۹۱۱ ملخصا۔
2 - کیمیائے سعادت،۲ / ۹۱۲ ملخصا۔