Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
80 - 149
قرض معاف کردیا تو؟
    کسی کو قرض معاف کیا اور زکوٰۃ کی نیت کر لی تو زکوٰۃ ادا نہیں ہو گی۔
 (ردالمحتار،کتاب الزکوٰۃ ، مطلب فی زکوٰۃ ثمن المبیع ، ج۳،ص۲۲۶)
معاف کردہ قرض کا شاملِ زکوٰۃ ہونا
    کسی کو قرض معاف کردیا تو معاف کردہ رقم بھی شامل ِ نصاب ہوگی یا نہیں ؟ اس کی 2صورتیں ہیں ،(1)اگر قرض غنی کو معاف کیا تواس(معاف شدہ ) حصے کی بھی زکوٰۃ دینا ہوگی اور(2) اگر شرعی فقیر کو قرض معاف کیا تو اس حصے کی زکوٰۃ ساقط ہوجائے گی ۔
 (ردالمحتار،کتاب الزکوٰۃ ، مطلب فی زکوٰۃ ثمن المبیع ، ج۳،ص۲۲۶،ملخصاً)
زکوٰۃ کے طور پر کسی کا قرض ادا کرنا
    اگر کسی کی اجازت لئے بغیر اس کا قرض ادا کردیا تو زکوٰۃادا نہیں ہوگی ۔ اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ اس شخص کو نیتِ زکوٰۃ کے ساتھ وہ رقم ديدے پھر وہ چاہے تو اپنا قرض ادا کرے یا کہیں اور خرچ کرے ۔
(ماخوذفتاویٰ رضویہ مُخَرَّجہ ،ج۱۰، ص۷۴)
یتیموں کو کپڑے بنواکردینے کا حکم
     زکوٰۃکی رقم سے یتیموں کو کپڑے بنوا کر دے سکتے ہیں جبکہ انہیں اس کا مالک بنا دیا جائے اور وہ مستحق ِ زکوٰۃ بھی ہوں۔
( فتاویٰ فیض الرسول، ج ۱ص۴۹۵)
زکوٰۃ کی رقم سے کتابیں خریدنا
     زکوٰۃکی رقم سے کتابیں خرید کردے سکتے ہيں جبکہ لینے والے مستحق زکوٰۃ ہوں اور ان کومالک بنا دیا جائے ورنہ زکوٰۃادا نہ ہو گی ۔( فتاویٰ امجدیہ ج۱ ص ۳۷۲)
Flag Counter