Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
23 - 149
دیتا ہو ان کے لیے آلہ سماعت، اسی طرح سواری کے لیے سائیکل ' موٹر سائیکل یا کار یا دیگر گاڑیاں ' یا دیگر اشیاء کہ جن کے بغیر اہل حاجت کا گزارہ مشکل سے ہو،حاجتِ اصلیہ میں سے ہیں ۔
سال کب مکمل ہوگا ؟
     جس تاریخ اوروقت پر آدمی صاحبِ نصاب ہُوا جب تک نصا ب رہے وہی تاریخ اوروقت جب آئے گا اُسی منٹ سال مکمل ہوگا۔
 (ماخوذ از فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ ،ج۱۰،ص۲۰۲)
    مثلاً زید کے پاس ماہ ربیع النور شریف کی 12 تاریخ یعنی عید میلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو دِن کے بارہ بجے ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑے باون تولے چاندی یا اس کی قیمت کے برابر رقم حاصل ہوئی یا مال تجارت حاصل ہوا تو سال گزرنے کے بعد عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم (۱۲ ربیع الاول)کو دن کے12بجے اگر وہ نصاب کا بدستور مالک ہوا تواس مال کی زکوٰۃ کی ادائیگی اُس پر فرض ہوگی ۔ اگر اب بلا عذر شرعی ادائیگی میں تاخیر کریگا توگناہ گار ہوگا ۔
قمری مہینوں کا اعتبار ہوگا یا شمسی کا؟
    سال گزرنے میں قَمری(یعنی چاند کے)مہینوں کا اعتبار ہوگا ۔شمسی مہینوں کا اعتبار حرام ہے ۔
 (ماخوذ از فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَہ،ج۱۰،ص۱۵۷)
Flag Counter