Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
148 - 149
ہے کہ جب تک مَدَنی چینل گھریا دفتر وغیرہ کے T.V.میں آن رہے گا کم از کم اُس وقت تومسلمان دوسرے گناہوں بھرے چینلز سے بچے رہیں گے۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ ہماری توقع سے زیادہ مدنی چینل کو کامیابی حاصل ہو  رہی ہے۔ آج کل ابتدائی آزمائشی سلسلوں (پروگراموں) کی ترکیب ہے اور دنیا کے مختلف مقامات سے روزانہ ہزاروں مبارکبادیوں اور حوصلہ افزائیوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔ ان پیغامات میں اس طرح کی باتیں بھی ہوتی ہیں کہ ہم نے مدنی چینل دیکھ کر گناہوں سے توبہ کر لی ہے ہم نمازی اور سنّتوں کے عادی بنتے جارہے ہیں، بلکہ اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَل کفّار کی اسلام آوری کی بھی بہاریں موصول ہو رہی ہیں۔
تفصیلی معلومات کے لئے رسالہ ''دعوتِ اسلامی کا تعارُف''

مکتبۃ المدینہ سے ھدیۃً طلب کیجئے
Flag Counter