Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
107 - 149
195سے 200تک 4مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہوکرچوتھے برس میں ہوں ،دے سکتے ہیں ۔اگر چاہیں تو 5مادہ اونٹنیاں جودو سال کی ہوکرتیسرے برس میں ہوں ،دے سکتے  ہیں ۔

    ٭ 200سے 250تک کا حساب اسی طرح سے کیا جائے گا جس طرح 150سے200 تک کیا گیا ہے ۔
(الفتاوٰی الھندیہ،کتاب الزکوٰۃ،الباب الثانی،الفصل الثانی ،ج۱، ص۱۷۷، الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ،باب نصاب الابل،ج۳،ص۲۳۸)
مزید آسانی کے لئے نیچے دیا گیا جدول ملاحظہ کیجئے :
    اونٹوں کی تعداد 			زکوٰۃ

5 سے9 تک 				ایک بکری 

10سے14 تک 			دوبکریاں 

15 سے19 تک 			تین بکریاں 

20 سے24 تک 			چار بکریاں 

25 سے35 تک  		اونٹ کا ایک سال کا مادہ بچہ 

36 سے45 تک 		اونٹ کا دو سال کا مادہ بچہ 

46 سے60 تک 		تین سال کی اونٹنی 

61 سے75 تک 		چار سال کی اونٹنی 

76 سے90تک 		دو، دو سال کی دو اونٹنیاں 

91سے120تک 		تین، تین سال کی دو اونٹنیاں
Flag Counter