صدیق اکبر کے بھائی
کتب سیر واحادیث میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے صرف دو بھائیوں کا اجمالا تعارف ملتا ہے۔ چنانچہ حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَاسے پوچھاگیا:’’آپ کے والد ابوبکر کا نام کیاہے؟‘‘انہوں نے کہا: ’’عبد اللہ ‘‘عرض کیا:’’لوگ توعتیق کہتے ہیں؟‘‘ فرمایا:’’میرے دادا ابو قحافہ کے تین بیٹے تھے۔ آپ نے ان کے نام عتیق ، معیتق، اورمعتق رکھے۔‘‘
(المعجم الکبیر، نسبۃ ابی بکرالصدیق واسمہ، الحدیث: ۶، ج۱،ص۵۳)
صدیق اکبر کی بھنیں
پہلی بہن، سیدتنا اُمّ فروہ بنت ابی قحافہ
یہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی پہلی سوتیلی بہن ہیں اوران کی والدہ کا نام ھند بنت نقید بن بحیر بن عبد بن قصی ہے۔ ان سے تین بیٹے محمد، اسحاق اور اسماعیل اور دو بیٹیاں حبابہ اور قریبہ پیدا ہوئیں۔
دوسری بہن، سیدتنا قریبہ بنت ابی قحافہ
یہ بھی آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی سوتیلی بہن تھیں اور ان کی والدہ بھی ھند بنت نقید بن بحیر بن عبد بن قصی ہیں، آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنے ان کا نکاح حضرت سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ بن دلیم الساعدی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے کیا لیکن ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔
تیسری بہن، سیدتنا اُمّ عامر بنت ابی قحافہ
یہ بھی آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی سوتیلی بہن تھیں اور ان کی والدہ بھی ھند بنت نقید بن بحیر بن عبد بن قصی ہیں، آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنے ان کا نکاح حضرت سیدناعامر بن ابی وقاص رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے کیا جن سے صرف ایک بیٹی ضعیفہ پیدا ہوئی۔
(الطبقات الکبری، تسمیۃ النساء المسلمات المبایعات من قریش،ج۸، ص۱۹۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد