Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
433 - 691
نماز جنازہ پڑھائی ۔ (جمع الجوامع ،مسند ابی بکر ،الحدیث : ۱۵۳،ج۱۱، ص۳۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خطبات صدیق اکبر 
(1)نصیحتوں کےمدنی پھول
حضرت سیدناموسی بن عقبہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے خطبہ دیتے ہوئے ارشادفرمایا:’’تمام تعریفیں اس پاک پروردگار کے لیے ہیںجوتمام جہانوں کا رب ہے،میں اس کی حمد کرتا اوراسی سے مدد طلب کرتاہوںاور موت کے بعد کے معاملات میں ہم اسی سے عزت طلب کرتے ہیں،بے شک میری اورتمہاری موت قریب آچکی ہےاور میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیںاور بے شک حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اس کے خاص بندے اورپیارے رسول ہیں،   اللہ عَزَّ وَجَلَّنے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا، ڈر سنانے والااور چمکتاسورج بناکر بھیجاتاکہ آپ زندوں کو ڈرائیں اور کافروں پر عذاب کی حجت قائم کریںاور جس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اطاعت کی وہ ہدایت پاگیا اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ بالکل گمراہ ہوگیا۔ اے لوگو! میں تمہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّسے ڈرنے اور اس کی شریعت کی رسی کومضبوطی سے تھامنے کی وصیت کرتاہوں جس کے سبب اس نے تمہیں ہدایت بخشی۔بے شک کلمۂ اخلاص کے بعداسلام کی سب سے بڑی ہدایت یہ ہے کہ تم اپنے اس نگران کی اطاعت کروجسے تمہارے معاملات پر مقرر کیاگیاہے، توجس نے امربالمعروف ونھی عن المُنکر(نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے) پرمامورشخص کی اطاعت کی وہ فلاح پاگیااور اس نے اپنا حق اداکردیااور نفسانی خواہشات سے بچو، جونفسانی خواہشات، لالچ اور غصے سے بچاوہ کامیاب ہوگیااورفخر سے بچو، کیونکہ جومٹی سے پیداہوااور مرنے کے بعد بھی