اللہ ثابت مستقرغیرمنسوخ لہجے سے جداتھے فتنے کودور کرنے کے لیے ان کو ختم کرنا۔یہ تینوں کام اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے تیسرے بندے امیرالمومنین جامع القرآن ذو النورین سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے لیا اور قرآن عظیم کاجمع کرناحسب وعدہ الٰہیہ تام وکامل ہوااس لئے سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوجامع القرآن کہتے ہیں۔‘‘(فتاوی رضویہ، ج۲۶، ص۴۵۰تا ۴۵۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے جمع قرآن کے اس مبارک عمل سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ اگرچہ کوئی کام رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے نہ کیا ہو لیکن اگر وہ بھلائی کا کام ہے تواسے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ کئی بدمذہب و گمراہ فرقوں کا معمولات اہلسنت جیسے اذان وغیرہ مختلف مقامات پر درودوسلام پڑھنا، رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے نام نامی اسم گرامی پرانگوٹھے چومنا، محافل وجلوس میلاد ، اعراس بزرگان دین ، نذرونیاز، بزرگان دین کے مزارات پر حاضری وغیرہ پر یہ فاسد اعتراض کرناکہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تو یہ کام نہ کیا ؟ سیدنا صدیق اکبر وسیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَااور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے جمع قرآن پر اجماع سے مردود ہوگیا کہ احکام شرعیہ کو سیدنا ابوبکر صدیق وعمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ودیگر صحابۂ کرام سے زیادہ جاننے والا کوئی نہیں۔
اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحابِ حضور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی
سب صحابہ سے ہمیں تو پیار ہے
ان شاء اللہ اپنا بیڑا پار ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد