اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَطاَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِطبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط
کتاب پڑھنے کی دُعا
دینی کتاب یا اسلامی سبق پڑھنے سے پہلے ذیل میں دی ہوئی دُعا پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّجوکچھ پڑھیں گے یادرہے گا ۔دُعا یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِکْمَتَکَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَکَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام
ترجَمہ:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم پر علم وحکمت کے دروازے کھول دے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرما!اے عظمت اور بزرگی والے! (مُسْتَطْرَف ،ج۱،ص۴۰،دارلفکربیروت)
(اوّل آخر ایک بار دُرُودشریف پڑھ لیجئے)
۱۳شوال المکرم۱۴۲۸ھ
قیامت کے روز حسرت
فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: سب سے زیادہ حسرت قیامت کے دن اُس کو ہوگی جسے دنیامیں علم حاصل کرنے کا موقع ملا مگر اُس نے حاصل نہ کیا اور اس شخص کو ہو گی جس نے علم حاصل کیااور دوسروں نے تو اس سےسن کر نفع اُٹھایالیکن اس نے نہ اُٹھایا(یعنی اس علم پرعمل نہ کیا)۔ (تاریخ دمشق لابن عساکر، ج۵۱،ص۱۳۸، دارالفکربیروت)
کتاب کے خریدارمتوجّہ ہوں
کتاب کی طباعت میں نمایاں خرابی ہویا صفحات کم ہو یا بائنڈنگ میں آگے پیچھےہو گئےہوں تو مکتبۃُالمدینہ سے رجوع فرمائیے۔