Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
3 - 46
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ؕ
''دیدارِ مرشد '' کے9 حُروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی ''9 نیّتیں''
فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم:
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہo
مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول:
(۱) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 

(۱)ہر بارحَمْد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵) حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (۶)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۷)جہاں جہاں''اللہ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(۸) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا۔ (۹)دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔
Flag Counter